کیا پنجاب میں ہر سرکاری افسر کو 35 کروڑ روپے کا لگژری گھر ملے گا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت پنجاب نے سرکاری افسران کو ڈی ایچ اے لاہور میں لگژری گھر دینے کا منصوبہ تیار کیا ہے . لاہور میں سرکاری افسران کے لیے ڈی ایچ اے میں فی کس 35 کروڑ روپے مالیت کے 127 نئے لگژری گھر تعمیر کیے جائیں گے .

اس منصوبے کی سمری ایوان وزیراعلیٰ کو ارسال کردی گئی . دستاویزات کے مطابق لاہور میں افسران بالا کے لیے نئے لگژری گھروں کی تعمیر میں ڈی ایچ اے سے مدد لی جائے گی، 14 سو کنال زمین پر 127 نئے لگژری گھر تعمیر کیے جائیں گے . 2 کنال کے ایک گھر کی تعمیر پر مجموعی طور پر 35 کروڑ روپے لاگت آئے گی . بورڈ آف ریونیو نے منصوبے کی سمری ایوان وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی ہے . ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کابینہ کے اجلاس میں حتمی فیصلہ کریں گی . . .

متعلقہ خبریں