اسلام آباد (قدرت روزنامہ)واٹس ایپ آئے روز اپنے صارفین کے لیے مختلف کارآمد فیچرز متعارف کرواتا رہتا ہے جس کے بعد وہ بہت کام آتے ہیں۔ بالکل اسی طرح اس بار بھی میٹا کی زیر ملکیت ایپلیکیشن واٹس ایپ نے پھر سے ایک فیچر پر کام کرنا شروع کردیا ہے۔
معروف میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ اپنے اینڈرائیڈ صارفین کیلئے ایک کارآمد فیچر متعارف کرانے کی تیاری کررہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ گزشتہ چند ہفتوں سے متعدد نئے فیچرز متعارف کرا رہا ہے جو صارفین کے لیے بے حد کارگر ثابت ہورہے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تیار کیے جانے والے نئے فیچر سے صارفین اب وائس میسج کو سننے کے بجائے اسے پڑھ سکیں گے۔
بیٹا ورژن میں اس فیچر کو ان ایبل کرنے کے لیے 150 ایم بی ڈیٹا بھی ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا۔ یہ فیچر کسی ایسی جگہ کارآمد ثابت ہوگا جہاں شور بہت زیادہ ہو اور وائس میسج سننا بہت مشکل ہو۔
رپورٹ کے مطابق وائس میسج کے متن کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن تحفظ فراہم کرنے کے لیے ڈیوائس کے اسپیچ ریکگنیشن فیچر کو استعمال کیا جائے گا۔
یعنی وائس میسج کو تحریر میں بدلنے کا عمل فون کے اندر ہی ہوگا تاکہ صارفین کی پرائیویسی کو تحفظ مل سکے۔
رپورٹ کے مطابق یہ فیچر بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے تاہم یہ کہنا ابھی مشکل ہے کہ تمام صارفین کو کب تک دستیاب ہوگا۔
پانچ افراد کے خلاف تھانہ لوئر مال میں مقدمہ درج لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور میں اصلی…
ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارتی کپتان روہت شرما اور ان کی اہلیہ ریتیکا سجدیہہ کے ہاں…
پاکستان کو موجودہ قرض پروگرام کے اہداف پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے،…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بشریٰ بی بی کے سیاسی میدان میں قدم رکھنے یا نہ رکھنے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو غیر قانونی وی پی…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ رِدھی ڈوگرا نے پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کے ساتھ…