ملک میں گیس اور خام تیل کے مزید ذخائر دریافت کر لیے گئے

لکی مروت(قدرت روزنامہ) ملک میں گیس اور خام تیل کے مزید ذخائر دریافت کر لیے گئے، خیبرپختونخواہ کے ضلع لکی مروت سے دریافت ہونے والے ذخائر کے بعد امپورٹڈ تیل اور گیس پر انحصار کچھ کم ہو جائے گا . تفصیلات کے مطابق او جی ڈی سی ایل نے خیبر پختونخواہ ولی بلاک ( لاکھارٹ) میں گیس و خام تیل کے بھاری ذخائر کی دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے .

بدھ کے روز جاری اعلامیہ کے مطابق لکی مروت میں واقع لاکھارٹ فارمیشن پر ولی کنواں نمبر 1 پر گیس و کنڈنسیٹ کے بھاری ذخائر دریافت کر لئے گئے . ان ذخائر کی دریافت سے یومیہ ایک 36لاکھ مکعب فٹ گیس اور یومیہ 1010بیرل خام تیل بھی حاصل ہو گا . ولی کنواں نمبر 1کی کھدائی کا آغاز 02 دسمبر 2019 میں کیا گیا تھا،کھدائی 4727 میٹرز تک کی گئی اور اب 22 ماہ کی کاوشوں کے بعد ذخائر دریافت کر لیے گئے . واضح رہے کہ اس سے قبل جولائی میں بھی لکی مروت سے تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے تھے . جولائی میں ہوئی دریافت سے 11 اعشاریہ 8 ایم ایم سی ایف ڈٰی گیس ملے گی اس کے علاوہ نئے ذخائر سے 945 بیریل یومیہ تیل بھی حاصل ہوگا . او جی ڈی سی ایل کے مطابق کاوا گڑھ فارمیشن میں یہ پہلی دریافت تھی، دریافت ذخائر سے ناصرف ملک میں توانائی کی بڑھتی ضروریات پوری کرنے میں مددملے گی بلکہ حالیہ ڈویلپمنٹ ایکسپلوریشن کے لیے نئے مقام کھولنے میں اہم کردار ادا کرے گی . دوسری جانب وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ سعودی عرب پھرپاکستان کو مئوخر ادائیگیوں پرتیل دے گا . سعودی عرب کو ڈیفر پیمنٹ کے حوالے سے درخواست کردی ہے، سعودی عرب کے ساتھ تیل کی فراہمی کا معاہدہ تکمیل کے قریب ہے . دو تین دن میں تفصیلات سامنے آجائیں گی . وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ جب عمران خان کی حکومت آئی تھی تو سعودی عرب نے پانچ ارب ڈالر کیش دیئے تھے، یہ رقم آہستہ آہستہ واپس کی گئی . . .

متعلقہ خبریں