شانگلہ حملے کی مکمل تحقیقات اور ملوث ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے، چین


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ میں چینی انجینئرز کی گاڑی پر ہونے والے خود کش حملے پر چینی سفارت خانے نے بیان جاری کردیا۔ اسلام آباد میں قائم چینی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے عملے کو لے جانے والی چینی کمپنی کی بس دہشت گردوں کے حملے کا نشانہ بنی، خود کش دھماکے میں بدقسمتی سے 5 چینی شہری اور 1 پاکستانی شہری جاں بحق ہوئے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں چینی سفارت خانہ اور قونصلیٹ جنرل اس دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور متاثرین کے ساتھ گہرے تعزیت اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مل کر اس مسئلہ سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں جبکہ چینی سفارت خانے اور قونصلیٹ جنرل نے حملے کی مکمل تحقیقات کرنے اور ذمہ داروں کو سخت سزا دینے کی درخواست کی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں چینی سفارتخانہ اور قونصلیٹ جنرل پاکستان میں چینی شہریوں، اداروں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں اور اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ ایسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں۔
چینی سفارت خانے نے کہا کہ پاکستان میں چینی سفارت خانہ اور قونصلیٹ جنرل سیکیورٹی کی صورتحال پر بھرپور توجہ دیں اور سیکیورٹی الرٹس کو بہتر بناتے ہوئے حفاظتی اقدامات کو مضبوط کریں۔

Recent Posts

یوم تکبیر پر تعطیل:الیکشن کمیشن میں 28مئی کے تمام کیسز ڈی لسٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یوم تکبیر پر عام تعطیل کے باعث الیکشن کمیشن کے دفاتر بند…

6 mins ago

ریلوے آڈٹ رپورٹ میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان ریلوے کےپراپرٹی اینڈ لینڈ ڈیپارٹمنٹ کی چار سال کی خصوصی آڈٹ…

8 mins ago

بارش کے بادل پہنچنے والے ہیں، محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے ہوئے شہریوں کو خوشخبری سناتے ہوئے…

2 hours ago

شیر افضل مروت عرب ریگستانوں میں چھٹیوں پر چلے گئے، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

’یعنی لوگوں کی باتیں ٹھیک نکلی بات عہدوں تک تھی جیسے عہدے گئے آپ بھی…

3 hours ago

کل پاکستان میں سرکاری چھٹی کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے دن،…

3 hours ago

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تعلیم صحت اور بہتر سروس ڈلیوری اولین ترجیحات ہوں گی،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت آئندہ مالی سال کے بجٹ سے…

3 hours ago