عمران خان نے تین لوگوں کے نام بتائے جن سے زندگی کو خطرات لاحق ہیں، بیرسٹر گوہر


راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں اور انہوں نے تین نام بتائے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے تحفظ کی ذمہ داری طاقتور لوگوں پر عائد ہوتی ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے مزید کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں گواہ نے عدالت میں مان لیا کہ سرکار کا کوئی نقصان نہیں ہوا اور نہ بانی پی ٹی آئی نے کوئی فائدہ لیا ۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میرا جینا مرنا پاکستان کے لئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنا مینڈیٹ واپس لینے کے لیے کوشش کر رہے ہی،۔ ضمنی الیکشن کے لئے پنجاب کی 12 اور کے پی کی 3 سیٹوں کے لیے مہم شروع کر رہے ہیں۔ پنجاب اور کے پی میں انتخابات کے حوالے سےخصوصی مہم چلائی جائے گی۔ سینٹ کے انتخابات کے حوالے سے بھی بات ہوئی، پنجاب میں زلفی بخاری کا نام فائنل ہوا، اگر ان پر کوئی اعتراض ہوا تو علامہ ناصر عباس ہوں گے۔
بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ کے پی میں فیض الرحمن اور شفقت ایاز کا نام فائنل کیا گیا ہے۔ٹیکنوکریت کی سیٹ پر اعظم سواتی کا نام فائنل ہے، نورالحق قادری بھی ایڈیشنل کے طور پر ہیں۔
پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ لو نے اپنے بیان میں کہا ہک کوئی میٹنگ نہیں ہوئی، ہم نے مطالبہ کیا تھا کہ اسد مجید اس حوالے سے اپنا موقف واضح کرے۔ رانا ثناءاللہ نے کہا تھا بانی پی ٹی آئی رہیں گے یا پھر ہم۔ رانا ثناءاللہ کے خلاف ہم نے کراچی میں بھی درخواستیں دائر کی ہیں۔ رانا ثناءاللہ ایک خطرناک آدمی ہے، اس کی اپنی پارٹی کے لوگوں نے کہا کہ وہ 20 لوگوں کا قاتل ہے۔
انہوں نے کہا کہ بشری بی بی کو پہلے بھی جو کھانا دیا گیا اس سے ان کی طبعیت خراب ہوئی تھی، ان کی صحت سنجیدہ معاملہ ہے۔ بشری بی بی کا توشہ خانہ، الیکشن کمیشن کی لسٹ میں کوئی نام نہیں ہے۔ بشری بی بی کو ایک کمرے میں بند رکھا گیا، گھر کے سارے شیشے کالے کر دیئے گئے، بشری بی بی کے بیان کو پارٹی پالیسی سمجھا جائے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی زندگی کے حوالے سے ذمہ داری طاقتور لوگوں پر عائد ہوتی ہے، ان کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں تبھی تین نام لیئے گئے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے خیبرپختونخوا میں قیدی 804 کے نام سے بڑا جلسہ کریں گے۔

Recent Posts

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں 16 مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا…

4 mins ago

پی آئی اے کی پرواز خراب موسم کی زد میں آگئی، متعدد مسافر زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) قومی ایئرلائن (پی آئی اے ) کی کراچی سے اسلام آباد…

6 mins ago

خفیہ معلومات کی تشہیر اورپھیلانے والوں کو سزا دینے کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے حساس اور خفیہ معلومات کا سوشل میڈیا پر تشہیر…

11 mins ago

آئرلینڈ میں شاہین آفریدی سے تماشائی کی بدتمیزی، سکیورٹی نے باہر نکال دیا

ڈبلن (قدرت روزنامہ )ڈبلن میں پاکستان اور آئرلینڈ کے میچ کے دوران تماشائی نے قومی…

20 mins ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان اورعالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) کے درمیان وزارت…

24 mins ago

معروف اداکارہ پاویترا جےرام ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئیں

حیدرآباد دکن (قدرت روزنامہ) کنڑ ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ پاویترا جےرام کار حادثہ کے…

26 mins ago