مولانا فضل الرحمان کا شانگلہ خود کش حملے میں جانی ضیاع پر چین سے تعزیت


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خیبرپختونخوا کے علاقے شانگلہ میں خود کش حملے میں جانی ضیاع پر اظہار افسوس کیا اور برادر ملک چین سے 5 انجینئرز کے جاں بحق ہونے پر تعزیت کی ہے۔مولانا فضل الرحمان نے شانگلہ خود کش حملے پر جاری بیان میں کہا کہ برادر ملک چین کے شہریوں پر خود کش حملہ افسوس ناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں نہ امن ہے، نہ جمہوریت ہے اور نہ ہی معیشت درست سمت جا رہی ہے اور عرصہ دراز سے خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورت حال انتہائی مخدوش ہے۔مولانا فضل الرحمان نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی تحقیقات کرکے مجرموں کو فوری سزا دی جائے، بردار ملک سے تعزیت کرتا ہوں اور جمعیت علمائے اسلام برادر ملک چین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
خیال رہے کہ شانگلہ میں چین انجینئرز کی گاڑی پر ہونے والے خودکش حملے میں 5 چینی شہری اور پاکستانی ڈرائیور جاں بحق ہوگئے تھے۔
ڈی آئی جی ملاکنڈ نے بتایا تھا کہ غیر ملکیوں کی گاڑی اسلام آباد سے کوہستان آرہی تھی جبکہ بشام کے قریب سامنے سے آنے والی دھماکا خیز مواد سے بھری کار غیر ملکیوں کی گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے بعد ایک زوردار دھماکہ ہوا، دھماکے کی شدت سے چینی انجینئرز کی گاڑی نیچے گہری کھائی میں جاگری اور اس میں آگ لگ گئی۔

Recent Posts

گورنر سندھ کا انوار الحق کاکڑ کیساتھ فیڈرل بی ایریا دستگیر کا دورہ، مشہور نہاری بھی کھائی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سابق نگران وزیراعظم انوار…

3 mins ago

شیخوپورہ میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے 10 سالہ بچی جاں بحق،7 افراد زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شیخوپورہ میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے 10 سالہ…

8 mins ago

9 مئی، پی ٹی آئی کے حق میں فوج کے اندر سے بغاوت کو ہوا دینے کی کوشش تھی: نگراں حکومت کی رپورٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)9 مئی کے حوالے سے نگران حکومت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے…

19 mins ago

پاکستان سے مذاکرات میں لچکدار معاشی ترقی کی بنیاد رکھنے پر بات ہوگی: نمائندہ آئی ایم ایف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستھر پیریز نے پاکستان سے آئندہ پروگرام کے…

27 mins ago

آزاد کشمیر کی بگڑتی صورت حال پر پی پی اور پی ٹی آئی کا اظہار تشویش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف نے آزاد کشمیر میں پُرتشدد مظاہروں اور…

40 mins ago

کراچی میں اینٹی نارکوٹکس کی کارروائی میں منشیات کے دو مرکزی ڈیلر گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)محکمہ ایکسائز اور نارکوٹکس کنٹرول نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کوکین کے دو مرکزی…

51 mins ago