جعلی سیلز ٹیکس انوائس، قومی خزانے کو 5 ارب روپے کا نقصان پہنچنے کا انکشاف


کراچی(قدرت روزنامہ)ایف بی آر کے لارج ٹیکس آفس کراچی نے جعلی سیلز ٹیکس انوائس کے ذریعے قومی خزانے کو 5ارب روپے کا ریونیو خسارہ پہنچنے کا انکشاف کیا ہے۔لارج ٹیکس آف کراچی کی جانب سے 3ماہ کی تفصیلی جانچ پڑتال کے بعد 30ارب روپے کے جعلی سیلزٹیکس انوائسز اور 5ارب روپے کی ٹیکس چوری کی نشاندہی کی ہے۔
ٹیکس چوری کے ثبوت حاصل کرنے کے بعد ایل ٹی او کراچی کے حکام نے میسز اے ایچ امپیکس کے خلاف مقدمہ درج کرکے کمپنی کے مالکان نواب خان اور آفتاب کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار مالکان باپ بیٹے ہیں۔
ایل ٹی او کراچی کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ کیس اسٹیل سیکٹر سے متعلق ہے اور اس شعبے میں جعلی انوائس بنا کر ان پٹ کلیم کیا گیا اور 5 ارب روپے مالیت کی سیلز ٹیکس کی چوری کی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے نوٹسز کے اجرا پر اسٹیل سیکٹر کے ایک فرد نے رضاکارانہ طور 1کروڑ روپے جمع کرادیے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ چین کا آڈٹ مکمل کر کے ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایل ٹی او کراچی کے رجسٹرڈ شخص کے ٹیکس پروفائل کی جانچ پڑتال کی گئی تو اس بات کا انکشاف ہوا کہ نواب خان جعلی رسیدوں کے اجرا میں ملوث ہے۔ جس نے تمام خریداروں کو جعلی سیلز ٹیکس انوائسز دیں اور جعلی ٹیکس گوشوارے جمع کرائے، دسمبر 2021 سے فروری 2023 میں کمپنی نے 13ارب 88کروڑ روپے کی مقامی خریداری کی اس دوران 2 ارب 36 کروڑ روپے کا مقامی خریداری پر ان پٹ ٹیکس کا دعوی کیاگیا۔

Recent Posts

کراچی میں اینٹی نارکوٹکس کی کارروائی میں منشیات کے دو مرکزی ڈیلر گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)محکمہ ایکسائز اور نارکوٹکس کنٹرول نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کوکین کے دو مرکزی…

9 mins ago

سعودی عرب کے ساتھ ملکر عالمی معاشی انقلاب لاسکتے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں کویت،…

12 mins ago

سولر پینلز کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئیں

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں وسیع پیمانے پر درآمدات اور کھپت کی نسبت رسد بڑھنے سے سولر…

25 mins ago

گورنر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا میں لفظی جنگ، ایک دوسرے کو دھمکیاں

پشاور / ڈی آئی خان(قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈا…

31 mins ago

نادیدہ قوتیں مزاحمتی ذمہ داران و کارکنان کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں، رہنما بلوچ یکجہتی کمیٹی

گوادر(قدرت روزنامہ)گوادر میں ہم اور ہماری تحریک بلوچ یکجہتی کمیٹی کے دیگر ذمہ دار و…

55 mins ago

زرعی کالج پنجگور کے 119 ملازمین 14 ماہ سے تنخواہ سے محروم

پنجگور(قدرت روزنامہ)زرعی کالج پنجگور کے 119 ملازمین 14 ماہ سے تنخواہوں سے محروم۔ اس سلسلے…

1 hour ago