آئی ایم ایف، نئے پروگرام سے قبل ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے اطلاق کا مطالبہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف نے ٹیکس چوری روکنے اور نئے لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلیے نئے پروگرام سے قبل جدید ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے مکمل اطلاق کی تجویز دیدی۔وزیراعظم نے ایف بی آرکی کارکردگی دیکھتے ہوئے معاملے کی ذاتی طورپر نگرانی کا فیصلہ کرلیا، حکام کو ہدایت کی کہ آئی ایم ایف کیساتھ طے شرائط پرمکمل عملدرآمد کیا جائے۔
ذرائع ایف بی آر کے مطابق مختلف شعبوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے بتدریج نفاذ کا عمل جاری اور اس کا دائرہ بتدریج بڑھایا جارہا ہے۔ادھر ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے ایف بی آر کے زیرانتظام ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تمام صنعتوں پر اس کے مکمل اطلاق کا مطالبہ کیا ہے۔
سگریٹ، چینی، کھاد اور سیمنٹ کی صنعتوں میں ٹیکس چوری روکنے کیلئے ایف بی آر نے موثراقدامات نہیں کیے، گزشتہ2 سال کے دوران کھاد کی صنعت کے علاوہ کہیں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا اطلاق نہیں کرسکا۔
آئی ایم ایف نے مینوفیکچرنگ سیکٹرمیں خودکار ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے پروگرام سے قبل چاروں صنعتوں میں ٹریک اینڈ ٹریس کا اطلاق کیا جائے، نظام میں شامل نہ ہونیوالے یونٹس سیل کردیئے جائیں۔

Recent Posts

مالی معاملات پر اختلاف، تربیلا ڈیم توسیعی منصوبے پر کام بند

تربیلا غازی(قدرت روزنامہ) تربیلا ڈیم کے پانچویں توسیعی منصوبے پر کام کرنے والی مشاورتی فرم…

7 mins ago

پاکستانی ٹیم میں سب اچھی چیز کیا ہے ؟ بھارتی کپتان روہت شرما نے بڑا بیان جاری کر دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کہنا ہے کہ وہ…

12 mins ago

صحافیوں کا واک آوٹ ختم کرنے پر شکریہ ادا کرتاہوں ،وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی

پریس کلب کی تالہ بندی کے حوالے حقائق جانے کےلئے کمیٹی بنادی گئی ہے ،وزیراعلی…

27 mins ago

کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑااضافہ ہو گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑااضافہ…

51 mins ago

آرمی چیف سے ترکیہ کے وزیر خارجہ کی ملاقات، وزیراعظم سے بھی ملیں گے

راولپنڈی (قدرت روزنامہ ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان…

54 mins ago