اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سربراہ جمعیت علمائے اسلام( جے یو آئی) مولانا فضل الرحمان نے انتخابی نتائج مسترد کرتے ہوئے 25 اپریل سے تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے بیان میں کہا کہ ہم ان انتخابی نتائج کو تسلیم نہیں کرتے۔ بلوچستان سے 25 اپریل کو تحریک کا آغاز کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا موقف واضح ہے اور اس کے لئے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان اجتماعات کو عوامی اسمبلی کا نام دیتے ہیں۔
جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ 25 اپریل کو پشین میں جلسہ کیا جائے گا جس میں بلوچستان کے عوام شرکت کریں گے۔ کراچی میں عوامی اسمبلی کا انعقاد 2 مئی کو اور 9 مئی کو پشاور میں جلسے کا انعقاد ہوگا جس کے بعد لاہور کے لیے تاریخ کا اعلان کریں گے۔اس سلسلے میں دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی رابطے کررہے ہیں تاکہ عوام کی صفوں کو متحد کیا جاسکے۔
سربراہ جے یو آئی کا مزید کہنا تھا کہ یہ پارلیمنٹ عوام کی کم اسٹیبلشمنٹ کی نمائندہ زیادہ ہے۔۔الیکشن کمیشن بے بس ہے۔ان کو نتیجہ مرتب کرنے کی اجازت نہیں۔ اداروں کی طرف سے بھیجے گئے نتائج کی وجہ سے الیکشن کمیشن میں دم خم نہیں رہا۔ سول بیورکریسی میں مداخلت ہورہی ہے۔ ان کے آئینی وقانونی اختیارات میں خفیہ ادارے اور ایجنسیاں مداخلت کررہی ہیں۔
پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…
لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…
لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ نجی…