انٹربینک میں ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 170 روپے سے تجاوز کر گئی

کراچی (قدرت روزنامہ)انٹربینک میں ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 170 روپے سے تجاوز کر گئی، جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قدر172روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی . فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے روپے کی بے قدر کا سلسلہ جاری ہے .

بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں70پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 169.95روپے سے بڑھ کر170.60روپے اور قیمت فروخت170روپے سے بڑھ کر170.70روپے ہو گئی اسی طرح40پیسے کے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 171.20روپے سے بڑھ کر171.60روپے اور قیمت فروخت171.60روپے سے بڑھ کر172روپے پر جا پہنچی . فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر قیمت خرید 199.50روپے اور قیمت فروخت201روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ1.80روپے کی نمایاں کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 233.50روپے سے گھٹ کر232روپے اور قیمت فروخت235.80روپے سے گھٹ کر234روپے پر آ گئی . دوسری جانب بدھ کا روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کیلئے بھی تباہ کن ثابت ہوا . امریکی سینیٹ میں طالبان اور ان کے حامی ممالک پر پابندیوں کا بل پیش ہونے کے بعد بدھ کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ کریش ہو گئی اور کے ایس ای100انڈیکس 900پوائنٹس گھٹ گیا جسکی وجہ سے انڈیکس 45ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر گیا اور 44300پوائنٹس کی پست سطح پر مندی ہوا ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کارو ں کی127ارب روپے سے زائد ڈوب گئے جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم78کھرب روپے سے گھٹ کر77کھرب روپے رہ گیا ،کاروباری مندی سی78.77فیصد حصص کی قیمتیں بھی گر گئیں . . .

متعلقہ خبریں