فضیلہ قاضی نے شوبز انڈسٹری میں شادیاں ناکام ہونے کی وجہ بتا دی


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے فنکاروں کی شادیاں ناکام ہونے کی وجہ بتا دی۔فضیلہ قاضی نے حال ہی میں اپنے شوہر، اداکار قیصر کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں ان سے یہ سوال پوچھا گیا کہ ’آپ کے خیال میں آج کل شادیاں کیوں ناکام ہو رہی ہیں؟‘
اُنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کامیاب شادی کے لیے کوئی خاص ہدایات موجود نہیں ہیں لیکن آج کل مرد اور عورت دونوں ہی کی توجہ اپنے کیریئر بنانے پر بہت زیادہ مرکوز ہے۔اداکارہ نے کہا کہ ایسی صورتحال میں جب دونوں میاں بیوی شوبز انڈسٹری سے ہوں تو ان کے درمیان مقابلہ اور انا کے مسائل پیدا ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔
اُنہوں نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ’میں نے شادی کے بعد کچھ عرصے کے لیے کام کرنا چھوڑ دیا تھا کیونکہ میں اپنے بچوں کو وقت دینا چاہتی تھی جو کام کی وجہ سے نظر انداز ہو رہے تھے‘۔
فضیلہ قاضی نے کہا کہ شادی کو کامیاب بنانے کے لیے میاں بیوی میں سے کسی ایک کو قربانی دینا پڑتی ہے اگرچہ قیصر نے مجھے کبھی بھی کام کرنے سے نہیں روکا لیکن میں نے خود اپنی فیملی کے لیے سمجھوتہ کیا۔

Recent Posts

خاتون نے 6 سال تک بستر پر پڑے شوہر کی دل سے دیکھ بھال کی، مگر پھر کیا ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…

39 mins ago

فوجی سربراہان کی مدت ملازمت میں اضافہ کس تاریخ سے ہوگا؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…

46 mins ago

کینیڈا اور ہندوستان کے درمیان برف نہ پگھل سکی، بھارت ’سائبر تھریٹ‘ کی فہرست میں شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…

55 mins ago

خیبر پختونخوا کابینہ ارکان کی مراعات میں ہوش ربا اضافہ

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…

1 hour ago

وینا ملک کے لیے بھارتی فلموں، شادی کی آفرز کی بھرمار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…

1 hour ago

ہمت کارڈ: اب کون سے مسافر میٹرو، اورنج لائن میں مفت سفر کے مزے لے سکیں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…

1 hour ago