پی ٹی آئی کا ججز کے خط کے معاملے پر عدالتی کارروائی کا مطالبہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججوں کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل کو لکھ گئے خط کے معاملے پر عدالتی کارروائی کا مطالبہ کردیا۔
’ڈان نیوز‘ کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز نے خط میں مداخلت سے آگاہ کیا، ہائی کورٹ کے 6 ججز دباؤ سے متاثر ہوئے، ججز کو پریشر میں لانے کا ایک ہی مقصد تھا جو ججز نے خط میں لکھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ججز نے خط میں لکھا کہ سیاسی مقدمات میں مداخلت کی گئی، عمران خان کے خلاف جتنے کیسز کے فیصلے آئے وہ اس خط کے بعد ختم ہوگئے، خط کے بعد عمران خان کے خلاف مقدمات کی کوئی حیثیت نہیں رہی، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ان فیصلوں کو کالعدم قرار دیا جائے اور عمران خان کی فوری رہائی ہو۔
انہوں نے کہا کہ ایک جج نے کہا انہیں نہیں معلوم کہ ان کے بچے کہاں ہیں، ایک جج نے کہا ان کے بیٹے کا ولیمہ مؤخر کرادیا گیا۔
بیرسٹر گوہر نے مطالبہ کیا کہ جن ججز نے خط لکھا ان کی اور اہلخانہ کی حفاظت کی جائے، ایسا نہ ہو کہ کمشنر راولپنڈی کی طرح ان کی فیملی بھی کسی کو نظر نہ آئے، سپریم کورٹ اس معاملے پر اوپن کورٹ سماعت کرے، معاملے پر کارروائی نہ ہوئی تو عوام کا عدلیہ سے اعتماد سے اٹھ جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے، ہمارے لیے ہر جج اہم اور قابل احترام ہے، وکلا سے التجا ہے کہ عدلیہ کی آزادی کے لیے ایک ہوجائیں۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ پنجاب سے ا طالوی سفیر کی ملاقات، لائیو سٹاک اور ڈیر ی پراجیکٹ میں سرمایہ کاری پر اتفاق

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازسے اٹلی کی سفیرماریلنا ارمیلن نے ملاقات…

1 hour ago

مقبوضہ جموں و کشمیر، فلسطین سمیت ہر ملک میں صحافیوں پر تشدد قابل مذمت ہے:مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…

2 hours ago

آئی جی پنجاب پر اعتبار نہیں، بشریٰ بی بی بہت اہم ہیں، شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…

2 hours ago

کوئٹہ میں پولیس اہلکار کے نجی سیل پر چھاپہ، 4 نوجوان بازیاب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…

2 hours ago

شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو بڑا دھچکا لگ گیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…

3 hours ago

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج ہلاک

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…

3 hours ago