کراچی (قدرت روزنامہ) کراچی کی مقامی عدالت نے پاکستان ریلوے کو ایک کروڑ روپے سے زائد ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا .
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق عدالت نے یہ حکم ٹرین حادثے میں جاں بحق جاوید اقبال کے ورثا کی جانب سے معاوضے کی ادائیگی کے کیس میں دیا .
عدالت نے حکم جان لیوہ حادثات ایکٹ 1855 کے تحت دیا . یاد رہے کہ ڈھرکی کے قریب ملت اور سرسید ایکسپریس میں تصادم ہوا تھا . اس ٹرین حادثےمیں 50 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے .
حادثے میں جاں بحق جاوید اقبال کے ورثا کی جانب سے معاوضے کی ادائیگی کے لئے کراچی کی مقامی عدالت سے رجوع کیا گیا تھا .
. .