برطانوی حکومت نے فائیو اسٹار ہوٹل میں رہائش دی ہے، حریم شاہ


برطانیہ(قدرت روزنامہ)معروف پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ حال ہی میں اُنہیں برطانوی حکومت کی جانب سے فائیو اسٹار ہوٹل میں رہائش دی گئی ہے۔
حریم شاہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ برطانیہ میں رہائش سب سے مہنگی ہے لیکن میں اس معاملے میں بہت خوش قسمت ہوں کیونکہ مجھے میرے ایک بہت ہی اچھے دوست نے لندن میں ایک خوبصورت فرنشڈ اپارٹمنٹ گفٹ کیا ہے اور میں اُسی اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر ہوں۔
ٹک ٹاکر نے کہا کہ اس کے علاوہ، میرے ساتھ پیش آنے والے حالیہ واقعے (دھمکیاں اور بلیک میلنگ) کے بعد برطانوی حکومت نے مجھے فائیو اسٹار ہوٹل میں رہائش دی ہے، اسی وجہ سے یہاں میرا کسی بھی چیز کا کوئی خرچہ نہیں ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ بہت لوگ مجھ سے محبت کرتے ہیں، وہ اپنی محبت میں مہنگے مہنگے تحائف بھی دیتے ہیں لہٰذا میرے لیے لندن میں رہنا مشکل نہیں، یہاں میرے کافی تعلقات ہیں۔
حریم شاہ نے کہا کہ لوگ لندن میں رہائش کے لیے ترستے ہیں اور یہاں لوگوں کو اپنا گھر بنانے میں کئی سال لگ جاتے ہیں لیکن مجھے یہاں گفٹ میں تیار شدہ اپارٹمنٹ مل گیا۔
ٹک ٹاکر نے مزید کہا کہ میں پیدائشی طور پر ہی خوش قسمت ہوں، پاکستانی میں بھی کروڑوں لوگ گوگل پر مجھے سرچ کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ نے مجھے بہت شہرت سے نوازا ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں حریم شاہ کو دھمکیاں موصول ہوئی تھیں جس کے بعد لندن پولیس اسکاٹ لینڈ یارڈ کی جانب سے ٹک ٹاکر کو تحفظ فراہم کیا گیا۔
برطانوی پاکستانیوں کے ایک گروپ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ حریم شاہ نے مانچسٹر میں 6 ہزار پونڈ چوری کیے اور وہ لندن فرار ہوگئیں۔

Recent Posts

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافہ متوقع

اگر یہ اضافہ منظور ہوا تو جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوگا، ذرائع اسلام آباد…

56 mins ago

ملک میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

آئل اور گھی کی فی کلو قیمت میں 70 سے 75 روپے کی کمی ریکارڈ…

1 hour ago

ایک اور گاڑی کی قیمت میں ساڑھے 7 لاکھ روپے تک کمی کردی گئی

گاڑی کی نئی نظر ثانی شدہ قیمت 39 لاکھ روپے مقرر کردی گئی اسلام آباد…

1 hour ago

سولر پینل کی قیمتوں میں 65 فیصد کمی، گزشتہ سال کی نسبت کتنی بچت ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں…

1 hour ago

امریکا نے چینی الیکٹرک گاڑیوں اور سولر پینل پر 100 فیصد ٹیکس عائد کردیا

اقدام کا مقصد امریکی شہریوں کے روزگار کا تحفظ ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس امریکا (قدرت…

2 hours ago

سولر پینلز کے بعد بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی ہزاروں روپے کمی

مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ریلیف کا ایک اور ٹھنڈا جھونکا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سولر…

3 hours ago