رپورٹ کے مطابق واقعہ بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں پیش آیا جہاں ایک دوشیزہ روتی بلکتی بابو بابو کہتی شادی ہال پہنچ گئی، شادی ہال کا گیٹ بند ہونے کی وجہ سے لڑکی وہاں موجود گارڈز اور دیگر افراد سے ایک بار لڑکے سے بات کرنے کے لیے درخواست کرتی رہی . ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے لڑکی کے اردگرد موجود افراد اسے پکڑ کر شادی ہال سے دور لے جانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن اس کے باوجود لڑکی لڑکے سے بات کرنے کی کوشش میں ہال کے گیٹ پر بھاگ رہی ہےبھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لڑکی جس لڑکے سے محبت کرتی ہے اس کی شادی ہال میں کسی اور لڑکی سے ہورہی تھی . بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کانپور کی رہائشی لڑکی کا دعویٰ ہے کہ وہ لڑکے سے گزشتہ تین سال سے تعلقات میں ہے جب کہ دونوں ایک ساتھ بھوپال کی ایک نجی فرم میں کام بھی کرتے ہیں . . .
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)محبت کے بعد محبوب کی شادی کسی اور سے ہوجانا یا دھوکا مل جانا ایسے واقعات تو دنیا بھر میں دیکھے جاچکے ہیں لیکن محبوب کی کسی اور سے شادی کا سن کر لڑکی کا بے قابو ہوکر آنسو بہاتے شادی ہال پہنچ جانا شاید ہی کسی نے دیکھا ہوگا . بھارتی میڈیا پر بے قابو انداز میں روتی بلکتی بابو بابو کہتی لڑکی کی شادی ہال کے گیٹ پر پہنچنےکی ویڈیو شیئر کی گئی ہے .
متعلقہ خبریں