بھارتی کرکٹرز کی شاندار فٹنس کا راز ویرات کوہلی ہیں، کیون پیٹرسن کی رائے

ممبئی(قدرت روزنامہ)انگلینڈ کے سابق کپتان کیون پیٹرسن کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹرز کی شاندار فٹنس کا راز ویرات کوہلی ہیں۔سابق انگلش بلے باز کا ماننا ہے کہ ویرات کوہلی کی فٹنس بھارتی ٹیم کے کرکٹرز کے لیے مثال ہے جس سے وہ سبق حاصل کرسکتے ہیں۔

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے رواں سیزن میں کوہلی نے رائل چیلنجرز بنگلور (RCB) اور پنجاب کنگز کے درمیان ہونے والے میچ میں 49 گیندوں پر 77 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو اس سیزن کی پہلی فتح دلوائی۔پیٹرسن نے کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ویرات کو کرکٹ کی تاریخ میں بہترین فنشرز کے طور پر یاد رکھا جائے گا جو اننگز کو مکمل کرتے ہیں، کوہلی حالیہ دور کے بہترین فنشرز میں سے ایک ہیں۔

کیون پیٹرسن نے کہا ویرات نے ایک اہم چیز جو ہندوستانی کرکٹ کے لیے کی ہے وہ یہ کہ انہوں نے بھارتی کرکٹرز کو ایتھلیٹس بنادیا ہے، اور وہ فٹنس کے حوالے سے صرف باتیں نہیں کرتے، اس پر کام بھی کرتے ہیں۔سابق انگلش کھلاڑی کا کہنا تھا کہ جب کوہلی وکٹوں کے درمیان دوڑ رہا ہوتا ہے تو اس کا عزم اور ہمت نظر آتی ہے، نظر آرہا ہوتا ہے کہ وہ اپنا سو فیصد دے رہا ہے، وہ بہترین بننا چاہتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب اسٹیڈیم کے باہر سے شروع ہوتا ہے، کرکٹر کیسی ڈائیٹ لے رہا ہے، جم میں کتنی انرجی کے ساتھ ورک آؤٹ کررہا ہے۔کیون پیٹرسن نے سابق بھارتی کپتان کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسی لیے جو کھلاڑی کوہلی کے ساتھ کھیلتے ہیں یا اسے فالو کرتے ہیں وہ اسی کی طرح بننا چاہتے ہیں اسی لیے فٹنس پر کام کرتے ہیں، تو بھارتی ٹیم میں جو تبدیلی ہے وہ کوہلی کی وجہ سے ہی ہے۔

Recent Posts

پشاور: الیکشن ٹریبونل کا انتخابی عذر داریوں میں فریقین کی حاضری یقینی بنانے کیلئے اشتہار دینے کا حکم

پشاور (قدرت روزنامہ ) الیکشن ٹریبونل نے انتخابی نتائج کیخلاف دائر درخواستوں میں فریقین کی…

1 hour ago

عمران خان کی نااہلی کیخلاف زیر التواء اپیل کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنی…

2 hours ago

وزیر اعلیٰ پنجاب نے خوشاب میں جھولا گرنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خوشاب جوہر آباد میں جھولا گرنے…

2 hours ago

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے شادی کیلئے 23 جون کا انتخاب کیوں کیا؟ دلچسپ انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی مست نینوں والی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار…

2 hours ago

پاکستان کرکٹ ٹیم میں ٹیلنٹ بہت لیکن استحکام نہیں : آسٹریلوی کرکٹر

میلبورن (قدرت روزنامہ )آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ…

2 hours ago

45 ہزار بجلی کا بل، بھارتی شہری کا گھر میں موم بتیاں جلانے کا اعلان

نئی دہلی (قدرت روزنامہ )پورا دن کچھ گھنٹوں کی دستیاب بجلی جبکہ ہزاروں کا بجلی…

3 hours ago