پی ایس ایل میں ادائیگیوں کی شکایات کا الزام ، پی سی بی نے فیکا کی شکایت کو مسترد کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ) کرکٹرز کی عالمی تنظیم فیکا نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ اور انڈین پریمیئر لیگ سمیت متعدد لیگز میں ادائیگیوں کے معاملے پر شکایات ملی ہیں۔لیگ کرکٹ میں ادائیگیوں پر فیکا کی رپورٹ میں الزام لگایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 ماہ کے دوران لیگز میں ادائیگیوں میں بے ضابطگی سامنے آئی ہے۔

فیکا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ایس ایل اور آئی پی ایل سمیت متعدد لیگز میں ادائیگیوں کے معاملے پر شکایات موصول ہوئی ہیں۔فیکا کی رپورٹ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈنے کرکٹرز کی ایسوسی ایشن سے رابطہ کرتے ہوئے الزامات کو مسترد کیا ہے۔ڈائریکٹر انٹرنیشنل پی سی بی عثمان واہلہ کا کہنا ہے کہ فیکا کی رپورٹ میں پی ایس ایل کے بارے میں غلط کہا گیا ہے، فیکا کو تحریری طور پر رپورٹ پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سال کیا ، تمام 9 ایڈیشنز میں ادائیگیوں کی تاخیر کا کوئی معاملہ نہیں ہوا۔

Recent Posts

پشاور: الیکشن ٹریبونل کا انتخابی عذر داریوں میں فریقین کی حاضری یقینی بنانے کیلئے اشتہار دینے کا حکم

پشاور (قدرت روزنامہ ) الیکشن ٹریبونل نے انتخابی نتائج کیخلاف دائر درخواستوں میں فریقین کی…

2 hours ago

عمران خان کی نااہلی کیخلاف زیر التواء اپیل کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنی…

2 hours ago

وزیر اعلیٰ پنجاب نے خوشاب میں جھولا گرنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خوشاب جوہر آباد میں جھولا گرنے…

2 hours ago

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے شادی کیلئے 23 جون کا انتخاب کیوں کیا؟ دلچسپ انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی مست نینوں والی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار…

3 hours ago

پاکستان کرکٹ ٹیم میں ٹیلنٹ بہت لیکن استحکام نہیں : آسٹریلوی کرکٹر

میلبورن (قدرت روزنامہ )آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ…

3 hours ago

45 ہزار بجلی کا بل، بھارتی شہری کا گھر میں موم بتیاں جلانے کا اعلان

نئی دہلی (قدرت روزنامہ )پورا دن کچھ گھنٹوں کی دستیاب بجلی جبکہ ہزاروں کا بجلی…

3 hours ago