اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے انرجی مکس بہتر بناکر کپیسٹی چارجز میں کمی اور نئے پاور پلانٹس چلانے سمیت دیگر تجاویز پیش کردیں۔
اس حوالے سے وزارت خزانہ ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے تجویز دی ہے کہ ملک کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے پہلے نئے پاور پلانٹس کو مکمل پیداواری صلاحیت کے مطابق چلایا جائے کیونکہ نئے پاور پلانٹس کو پوری پیداواری صلاحیت کے مطابق نہ چلانے کی وجہ سے صارفین پر سالانہ 2000 ارب روپے کے لگ بھگ بوجھ پڑتا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے تجویز میں مزید کہا کہ اگر ان پلانٹس سے 100 فیصد پیداواری صلاحیت کے مطابق بجلی پیدا کی جائے تو اس سے ٹیرف میں کمی لانے میں مدد ملے گی اور صنعتی ٹیرف میں کمی کیلئے کپیسٹی چارجز کو کم کرنا ضروری ہے اگر پاور پلانٹس کو متبادل فیول فراہم کرکے پوری پیدوارای صلاحیت استعمال کی جائے گی تو اس سے بجلی کی قیمتوں میں شامل کپیسٹی چارجز میں 17 سے 18 روپے کی کمی واقع ہوسکتی ہے۔
اس کے علاوہ آئی ایم ایف نے تجویز دی ہے کہ مقامی گیس سے سرکاری شعبے کے 5 ہزار میگاواٹ والے گیس پاورپلانٹس کو چلایا جائے جس سے ایل این جی کے مقابلے میں10 سے14 روپے فی یونٹ سستی بجلی پیدا ہوگی۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا کہنا کہ تمام صنعتی زونزکو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
کراچی(قدرت روزنامہ)شدید دھند کی وجہ سے مختلف ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثرہونے سے 11…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے پانچ سال بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے ایک…
لاہور (قدرت روزنامہ) فرح اقرار ایک مشہور اور باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن میزبان اور سابق…
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ رشامی ڈیسائی نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ 16 برس…