چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے، صدر مملکت


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے سفار خانے کا دورہ کیا اور بشام میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر حکومت و قوم کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں قائم چین کے سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں چینی سفیر چیانگ زئے دونگ نے سفارت خانےآمد پر صدر آصف علی زرداری کا استقبال کیا۔
صدر مملکت نے بشام میں دہشت گرد حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستانی قوم دکھ کی اس گھڑی میں چینی عوام کے غم میں برابر کی شریک اور اُن کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دشمن یہ قبول نہیں کر سکتے کہ پاک-چین دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں، بہیمانہ فعل میں ملوث مجرموں کو پکڑ کر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، پاکستان میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی شہریوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات لیے جائیں گے، غیر انسانی حملہ دونوں ممالک کے درمیان پائیدار دوستی اور مشترکہ اقدار پر حملہ ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ شانگلہ واقعہ پاک چین دوستی کے دشمنوں کی طرف سے ترتیب دیا گیا تھا، پاکستان دہشت گردوں کو خطے میں امن، خوشحالی اور سلامتی کیلئے ہمارے مشترکہ اہداف کو کمزور کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گا۔ چینی سفیر نے تعزیت کے لیے ذاتی طور پر سفارت خانے کا دورہ کرنے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا اور انسداد ِدہشت گردی میں تعاون بڑھانے، پاکستان میں چینی کارکنوں کو تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں ، بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانے پر پکڑنے کی ضرورت ہے۔ چینی سفیر نے پاکستان کے ساتھ تعاون مزید مضبوط بنانے ، سی پیک سمیت دیگر منصوبوں کیلئے حمایت جاری رکھنے کے چینی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں نے دہشت گرد حملے کی مذمت کی، چینی کارکنوں نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا۔

Recent Posts

چین میں مقبول ہونے والی ایک متنازع ورزش نے شہری کی جان لے گئی

چونگ چنگ(قدرت روزنامہ)چین میں ایک شہری متنازع قسم کی ورزش کرتے ہوئے جان کی بازی…

9 mins ago

کئی گھنٹے فیکٹری میں گزارنے کے بعد بابر اعظم اور رضوان نے نئے بیٹ بنوا لیے

لیڈز(قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان…

12 mins ago

پی آئی اے کی ٹورنٹو پروازمیں فنی خرابی، 10 گھنٹے بعد واپس کراچی میں اتار لی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ٹورنٹو کیلئے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کی پروزا…

20 mins ago

کوئٹہ لٹریچر فیسٹول واقعہ، ہجوم میں ایسے واقعات سے خوفزہ ہوجاتی ہوں، ماہرہ خان

کراچی(قدرت روزنامہ)کوئٹہ لٹریچر فیسٹول واقعے پر اداکارہ ماہرہ خان کا رد عمل سامنے آگیا۔ اداکار…

23 mins ago

فرنچائزز کو معاوضوں پرملکی اسٹارز کے اعتراض کا خدشہ

کراچی(قدرت روزنامہ)پی ایس ایل فرنچائزز کو معاوضوں پر ملکی اسٹارز کے اعتراض کا خدشہ ستانے…

29 mins ago

پاکستانی کپتان ندا ڈار نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کا اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا

لاہور (قدرت روزنامہ) انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کے خلاف سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستانی…

30 mins ago