سفاک بھائی اور باپ نے ملکر کر لڑکی کو سفاکانہ انداز سے قتل کردیا


ٹوبہ ٹیک سنگھ (قدرت روزنامہ)پنجاب کے علاقے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سفاک بھائی اور باپ نے ملکر جواں عمر لڑکی کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے تھانہ صدر ٹوبہ کی حدود کے علاقے چک نمبر 477 ج ب آلو وال میں بھائی اور باپ نے 17 اور 18 مارچ کی شب ماریہ نامی لڑکی کو قتل کیا۔
باپ اور بیٹے نے لڑکی کو قتل کر کے اُس کی ویڈیو بھی بنائی اور پھر اُسے خاموشی سے دفنا دیا۔ ملزمان کے خلاف پولیس کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ مقتولہ کے دوسرے بھائی نے قبرکشائی کی درخواست بھی دے دی۔
اُدھر تھانہ صدر ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کا کہنا ہے کہ 24 مارچ کو پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ محمد فیصل نامی شخص نے اپنے والد عبد الستار کے ساتھ مل کر بہن کو گلہ دبا کر قتل کردیا۔ اس اطلاع پر احمد رضا ایس آئی تھانہ صدر ٹوبہ موقع پر گئے تو ملزمان فرار ھو گئے جس پر مقدمہ نمبر۔ 229/24 مورخہ 24.3.24 بجرم 302 ت پ 201 ت پ اور 34 ت پ درج کیا گیا۔
ملزمان نے مقتولہ کو گاؤں کے قبرستان میں دفنا دیا تھا، مقدمہ اندراج کے بعد پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ مزید کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے بتایا کہ مقتولہ کی قبر کشائی کروا کر پوسٹمارٹم کروایا گیا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی کے لیے مقدمے کی تفتیش میرٹ پر کی جارہی ہے۔ ایس آئی نے یقین دہانی کرائی کہ سفاک مجرمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Recent Posts

بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ،رواں سال کیسز کی تعداد 24ہوگئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا،صوبے میں رواں سال پولیو کے…

3 mins ago

کوہلو، باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ، خواتین و بچوں سمیت 22افراد زخمی

کوہلو(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع کوہلو میں قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث باراتیوں کی…

11 mins ago

مانگی ڈیم سے اغوا ہونے والے2 افراد کی لاشیں قریبی پہاڑ سے برآمد

زیارت(قدرت روزنامہ)مانگی ڈیم سے اغوا ہونے والے2 افراد کی لاشیں قریبی پہاڑ سے برآمد کرلیالیوئز…

18 mins ago

ڈیرہ بگٹی ، مسلسل غیر حاضری پر 90 اساتذہ کو معطل کردیا گیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈیرہ بگٹی میں مسلسل غیر حاضری پر 90 اساتذہ کو معطل کردیا گیا ،بلوچستان…

24 mins ago

کیا مولانا فضل الرحمان عمران خان کی رہائی کے لیے کوششیں کررہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لندن میں…

38 mins ago

پاک بنگلہ تجارت میں اہم پیشرفت: کراچی سے پہلا براہ راست کارگو جہاز چٹاگانگ پورٹ پر لنگر انداز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور بنگلہ دیش کے تجارتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت کرتے ہوئے…

52 mins ago