پاکستان کو موجودہ حکومت کی خارجہ پالیسی نے پوری دنیا میں تنہا کر دیا ہے، مولانا عبدالواسع

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبد الواسع نے کہا ہے کہ پاکستان کو موجودہ حکومت کی خارجہ پالیسی نے پوری دنیا میں تنہا کردیا ہے،حکومتی خارجہ پالیسی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، ہمسایہ ممالک سے تعلقات بہتر نہ ہو تو دیگر ممالک بھی اہمیت نہیں دیتے . ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف وفود بات چیت کرتے ہوئے کیا .

انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی نااہلی چھپا نے کے لئے ایسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں جمعیت نے بلوچستان کے محرومیوں کے خاتمے، مسائل کے حل،وفاق کے سامنے این ایف سی ایوارڈ جیسے ضروریات کو حاصل کرنے کیلئے وفاق کے سامنے ایسا فارمولا رکھا جس میں احساس محرومی،غربت اور رقبے کو مدنظر رکھا جس پر وفاق نے شروع میں ہمارے ساتھ اختلاف کیا لیکن جب ہم نے دلائل پیش کیے تو پھر وفاق نے ساتھ دیتے ہوئے این ایف سی ایوارڈ کو منظور کیا اگر ہماری حکومت کو جاری رکھنے کیلئے مواقع دئیے جا تے تو آج ہمارا بجٹ چھ سو ارب روپے کی بجائے پندرہ سو ارب روپے ہوتا لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا مختلف ادوار میں بلدیاتی نظام میں ایک سازش کے تحت غیر سیاسی اور غیر جمہوری لوگوں کو لایا گیا . ایسے عناصر کی پشت پناہی ان لوگوں نے کی جوسیاسی جمہوری قوتوں کے خلاف ہیں . اس عمل سے عوام اور ان کے نمائندگان کے بیچ فیصلے پیدا کئے گئے اور ایسے لوگوں کو طاقت میں لایا گیا جو عوام کی بجائے کسی اور کی خوشنودی کیلئے کام کرے . ایسا کرنے سے نا صرف جمہوریت کمزور ہوئی بلکہ عوام کو ان کے حق سے بھی محروم کیا . نظام کی اس خرابی نے جمہوری قوتوں کو تقسیم کیا . جمعیت نے ہر دور میں اس عمل کی مخالفت کی ہے اور عوام کے حق حکمرانی کیلئے جدوجہد کی ہے . انہوں نے کہا کہ اصل تبدیلی تب آئے گی جب بلدیاتی نظام مضبوط ہوگا اور عوام کو انتظامی اور مالی اختیارات میں شریک کیا جائے گا . بلدیاتی اختیارات بارے عوام میں آگاہی پیدا کرنا وقت کی ضرورت ہے جسکے لئے جمہوریت پر یقین رکھنے والی سیاسی جماعتوں کو بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا . . .

متعلقہ خبریں