جس کے پاس جتنا مینڈیٹ ہو اتنے ہی اختیارات ہوں، خالد مقبول


حیدر آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ہم نے تمام تر زیادتیوں کے باوجود شہروں کا امن برقرار رکھا، حالات ایسے رہے تو ہماری ذمہ داری نہیں رہ جائیگی، جمہوریت کا تقاضہ ہےجس کے پاس جتنا مینڈیٹ ہو اتنے ہی اختیارات ہوں۔
ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے حیدر آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی حیدرآباد سمیت سندھ میں امن و امان کے مسئلے پر وفاق جائزہ لے اور ریاست حل نکالے کیونکہ بڑی مشکل سے شہروں کے امن کو برقرار رکھا ہے۔خالد مقبول صدیقی کا کہنا کہ 2018 کے مقابلے میں ہماری دگنی سیٹیں ہیں، اندرون سندھ بڑے پیمانے پر پیپلز پارٹی یک طرفہ نتائج لائی، نہ جانے کونسی خدمت کا انہیں یہ نتیجہ ملا۔
خالد مقبول نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے بائیکاٹ کو ایسے درست کہیں گے کہ شہری علاقوں میں یوسیز کم تھیں، اگر ہم اس حصے میں جاتے تو اس پری پول دھاندلی کو تسلیم کرنے جیسی بات ہوتی۔ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی جگہ کوئی لے سکتا ہے تو کرکے دکھائے، کوئی ایم کیو ایم کو دس سال تک ری پلیس نہیں کرسکتا۔
خالد مقبول نے دبئی میں ایم کیو ایم رہنماؤں کی ملاقات کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ تھا، لگتا ہے افطار پارٹی تھی، آپس میں ملے ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ موجود ہیں، افواہیں چل رہی ہیں۔ خالد مقبول نے مزید کہا کہ پاکستان کو انصاف کے ذریعے ہی جوڑ کر رکھنا ممکن ہے، مینڈیٹ واپس ہوا ہے اختیار بھی واپس ہوجائے گا۔
اس سے قبل کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے حیدرآباد میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کی تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ خالد مقبول صدیقی کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ ہم نےخدمت کی بنیاد پر آج بھی ایم کیو ایم کو کھڑا رکھا ہے، خدمت کی بنیاد پہلے رکھی گئی پھر سیاسی جدوجہد کا آغاز کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی حالات ہوں، خدمت خلق نے ہر چیز سے بالاتر ہوکر کام کیا، پاکستان اور ملک سے باہر بھی زلزلوں اور طوفانوں میں کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پابندی نہ لگائی جاتی، رکاوٹیں نہ ڈالی جاتیں تو خطے کے لیے بڑا اثاثہ خدمت خلق فاؤنڈیشن ہے۔

Recent Posts

آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی بہن پریانکا سنگھ نے بھائی کی موت سے متعلق اہم انکشافات کردیئے

ممبئی (قدرت روزنامہ) خودکشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والے بالی وڈ اداکار…

1 min ago

عمران خان نے شیر افضل مروت کو پورس کے ہاتھی سے تشبیہہ دے دی

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ شیر افضل ہر دوسرے…

6 mins ago

’میرے شوہر بھی پریتی زنٹا کو ڈیٹ کرتے رہے‘ معروف بھارتی اداکارہ سشترا پلائی نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی پریتی زنٹا جہاں اپنی اداکاری کے باعث…

10 mins ago

اضافی نشستوں والے اراکین کی رکنیت معطل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے اضافی مخصوص نشستوں کے اراکین کی رکنیت معطل کردی۔ الیکشن…

18 mins ago

ہم کچھ کرتے نہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں ہم پر پتھر پھینکے جاؤ، چیف جسٹس

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ غلط خبر پر…

30 mins ago

اصلاحات کے ذریعے آئی ایم ایف پروگرام کو گیم چینجر بنانا ممکن

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت آئی ایم ایف پروگرام کو گیم چینجر بنا سکتی ہے، اگر…

40 mins ago