صاحبہ کی زندگی میں پہلی بار اپنے والد سے ملاقات، ویڈیو وائرل


کراچی(قدرت روزنامہ) ماضی کی معروف پاکستانی اداکارہ صاحبہ نے زندگی میں پہلی بار اپنے بوڑھے والد سے ملاقات کرلی جس کی جذباتی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ گزشتہ ماہ ایک انٹرویو کے دوران صاحبہ نے انکشاف کیا تھا کہ اُنہوں نے کبھی اپنے سگے والد کو نہیں دیکھا اور نہ ہی کبھی اُن سے ملاقات ہوئی کیونکہ اداکارہ کی پیدائش سے پہلے ہی اُن کے والدین کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔
صاحبہ کا کہنا تھا کہ اُن کی پیدائش کے بعد بھی والد نے کبھی اُن سے ملنے کی کوشش نہیں کی، اسی وجہ سے اُن کے دل میں کبھی اپنے سگے والد کے لیے باپ والے جذبات نہیں آئے۔صاحبہ نے اس انٹرویو کے تقریباََ ایک ماہ کے بعد 11 مارچ کو اپنے سگے والد سے زندگی میں پہلی بار ملاقات کی ہے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صاحبہ جذباتی ہوتے ہوئے اپنے والد سے پوچھتی ہیں کہ میرا کیا قصور تھا جو آپ نے کبھی مجھ سے ملاقات کرنے کی کوشش بھی نہیں کی اور پیدائش کے وقت میرا چہرہ تک نہیں دیکھا۔ اداکارہ نے اپنے والد سے کہا کہ کیا آپ کو میری پیدائش کی خوشی نہیں تھی؟ آپ کے یہاں اولاد پیدا ہوئی تھی، آپ کیوں مجھے دیکھنا نہیں چاہتے تھے؟
صاحبہ کے والد نے کہا کہ مجھے معاف کردو، میں تمہاری طرف دیکھ کر بھی بات نہیں کرسکتا کیونکہ مجھے اپنی غلطی پر غصہ آتا ہے، میں بہت بوڑھا ہوچکا ہوں، اب ٹھیک سے چل بھی نہیں سکتا، اللہ نے مجھے تم سے ملوانا تھا، اسی لیے میری سانسیں بچا کر رکھیں۔
اداکارہ کے والد نے کہا کہ تمہاری پیدائش سے پہلے ہی تمہاری والدہ سے علیحدگی ہوچکی تھی اور جب تمہاری پیدائش ہوئی تو کسی نے مجھے گھر میں داخل تک نہیں ہونے دیا، اسی وجہ سے پیدائش کے وقت تُم سے مل نہیں سکا۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ اللہ نے تمہیں ریمبو جیسا شوہر نصیب کیا جو تم سے بےانتہا محبت کرتا ہے اور خوبصورت بچوں کی نعمت سے نوازا۔

صاحبہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر والد کے ہمراہ لی گئیں چند تصاویر بھی پوسٹ کیں جن میں اُنہوں نے والد کے کندھے پر سر رکھا ہوا ہے۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ اُنہوں نے زندگی میں پہلی بار اپنے والد سے ملاقات کی ہے اور اُنہیں دیکھا ہے۔

Recent Posts

ژوب میں دہشتگردوں کا جواز بنا کر مقامی آبادیوں میں آپریشن قابل مذمت ہے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں ژوب میں دہشتگردی کے واقعات…

7 mins ago

حب، بوستان، تربت اور چمن میں صنعتیں لگائیں گے، علی حسن زہری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر علی حسن زہری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی…

11 mins ago

ماضی میں انتخابی نتائج نہ ماننے سے پاکستان دولخت ہوا، عبدالرحیم زیارتوال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال نے آئی ٹی یونیورسٹی میں…

29 mins ago

بلوچستان میں 19مئی کے دوران بارش، 21مئی سے گرمی کی لہر کی پیشگوئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں آج سے 19مئی کے دوران بارش جبکہ 21مئی سے…

43 mins ago

سارے سسٹم خود تباہ کیے، بلوچستان کے لوگ ہی ذمہ دار ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ سارے سسٹم ہم نے خود تباہ کیے،…

47 mins ago

بغیر اجازت حج کرنیوالوں کو کتنا جرمانہ ہوگا ؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں

ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب نےبغیراجازت حج کرنے پر جرمانےشروع کرنے کا اعلان کیا ہے، بلا اجازت…

1 hour ago