بھارتی اداکارہ ادیتی راؤ حیدری نے سدھارتھ سے دوسری شادی کرلی


لنگانہ(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ادیتی راؤ حیدری اپنے دیرینہ دوست و اداکار سدھارتھ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ نے 26 مارچ کو تلنگانہ کے رنگناتھ سوامی مندر میں اپنے اہلخانہ اور قریبی رشتہ داروں کی موجودگی میں شادی کی۔
فی الحال! سدھارتھ اور ادیتی راؤ حیدری کی شادی کی کوئی تصویر سامنے نہیں آئی ہے لیکن کہا جارہا ہے کہ یہ جوڑا بہت جلد اپنی شادی کا باضابطہ اعلان کرے گا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں اداکاروں کی یہ دوسری شادی ہے، ادیتی راؤحیدری کی پہلی شادی اداکار ستیہ دیپ مشرا کے ساتھ ہوئی تھی۔ دونوں نے اپنی شادی کو خفیہ رکھا تھا لیکن بعد میں اس جوڑی کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔
دوسری جانب سدھارتھ نے سال 2003 میں میگھنا نارائن سے پہلی شادی کی تھی، اُن کی یہ شادی طویل عرصے تک نہیں چل سکی اور سال 2007 میں دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ اپنی نجی زندگی میں میڈیا کی مداخلت پسند نہیں کرتے، شاید یہی وجہ ہے کہ دونوں اسٹارز نے خاموشی سے شادی کی۔واضح رہے کہ ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ نے سال 2021 میں تامل-تیلگو فلم ‘مہا سمندرم’ میں ایک ساتھ کام کیا تھا، اسی فلم کے بعد دونوں کے درمیان رومانوی تعلقات قائم ہوگئے تھے۔
سدھارتھ اور ادیتی راؤ حیدری نے کچھ عرصے تک اپنے تعلقات کو خفیہ رکھا تھا۔ تاہم، بعدازاں جوڑے کو اکثر فلمی پریمیئرز، ایوارڈ شوز اور پرائیویٹ پارٹیز میں ایک ساتھ دیکھا گیا۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

2 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

2 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

2 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

2 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

3 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

3 hours ago