لاہور (قدرت روزنامہ )نئی سلیکشن کمیٹی نے قومی ٹیم کے کپتان کے حوالے سے تجاویز چیئرمین کرکٹ بورڈ محسن نقوی کو بھجوا دی ہیں ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کےمطابق سلیکشن کمیٹی نے بابراعظم کا نام کپتان کیلئے چیئرمین پی سی بی کو بھجوا دیاہے ۔ محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کو کپتان کے حوالے سے ذمہ داری سونپی تھی ، سلیکشن کمیٹی نے کام مکمل کرتے ہوئے تجاویز چیئرمین پی سی بی کو بھجوا دی ہیں ،محسن نقوی جلد کپتان سے متعلق مشاورت مکمل کرنے کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے ، سلیکشن کمیٹی نے کپتان تبدیل کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے تفصیلی طور پر آ گاہ کیا ہے ۔ بابراعظم کو دوبارہ کپتانی سونپنے کے حوالے سے سنجیدگی سے غور کیا جارہاہے ۔
یاد رہے کہ کاکول میں قومی ٹیم کا فٹنس کیمپ زور و شور سے جاری ہے جس میں 28 کھلاڑی شریک ہیں تاہم بابراعظم عمرے سے واپسی پر ایک روزآرام کرنا چاہتے تھے جس کے باعث انہوں نے گزشتہ رو ز کیمپ کو جوائن نہیں کیا تاہم وہ آج فٹنس کیمپ کو جوائن کریں گے ۔فٹنس کیمپ کے نتائج کو سامنے رکھتے ہوئے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے سکواڈ کا انتخاب کیا جائے گا ۔
پشاور (قدرت روزنامہ ) الیکشن ٹریبونل نے انتخابی نتائج کیخلاف دائر درخواستوں میں فریقین کی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنی…
لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خوشاب جوہر آباد میں جھولا گرنے…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی مست نینوں والی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار…
میلبورن (قدرت روزنامہ )آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ…
نئی دہلی (قدرت روزنامہ )پورا دن کچھ گھنٹوں کی دستیاب بجلی جبکہ ہزاروں کا بجلی…