بجلی ایک ماہ کیلیے 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بجلی ایک ماہ کے لیے 5 روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے، اضافہ فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔
نیپرا میں سماعت کے دوران ممبر نیپرا نے کہا کہ بجلی کی طلب کم ہونے سے صارفین پر بوجھ پڑ رہا، طلب میں اضافے کے لیے کام کیوں نہیں کر رہے ہیں، مقامی کوئلے سے بجلی کی پیداوار 36فیصد کم ہوئی ہے اور مقامی کوئلہ استعمال نہ کرنے سے قمیت بڑھی، آپ جب مہنگی ایل این جی پر پاور پلانٹس چلائیں گے تو بجلی مہنگی ہوگی۔
ممبر نیبرا رفیق شیخ نے کہا کہ ذرمبادلہ کا الگ نقصان اور صارفین کا الگ نقصان ہو رہا ہے، مہنگے پاور پلانٹس چلا کر کیپسٹی چارجز اور فیول چارجز بڑھائے گئے۔
ممبر بلوچستان نے کہا کہ سہ ماہی ایڈجسمنٹ کی میں 2 روپے 63 پیسے کا بوجھ پڑے گا اور اس مہینے 7روپے 63 پیسے کا بوجھ پڑے گا۔ نیپرا اتھارٹی کے مطابق کیپسٹی میں کمی کے لیے بینچ مارکس طے کرنا ہوں گے۔

Recent Posts

کرغستان طلبہ ہنگامہ آرائی: حالات معمول پر آنے تک پاکستانی طلبہ گھروں پررہیں: پاکستانی سفیر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بشکیک میں مقامی اور غیر ملکی طلبہ کے درمیان جھگڑے کے بعد…

7 mins ago

کرغزستان میں مقامی اور غیرملکی طلبہ میں ہنگامہ آرائی، پاکستانی طلبہ بھی زد میں آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک کے مقامی اورغیرملکی طلبہ میں ہنگامہ آرائی ہوگئی…

12 mins ago

کسی بھول میں نہ رہیں، سرکاری املاک، اداروں اور محکموں کا دفاع کرنا جانتے ہیں: عطا تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت سرکاری…

23 mins ago

وفاق اجازت دے تو ہم کوئلہ سے تین گرڈ اسٹیشن بنا سکتے ہیں، زمرک اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے زمرک اچکزئی کا کہنا تھا کہ…

29 mins ago

بلوچستان میں جبری گمشدگیاں اور گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ بند کیا جائے، بی وائے سی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک مہینے سے مشکے…

40 mins ago

اپوزیشن لیڈر نے ایوان کی توہین کی، یہاں کوئی فضول گفتگو کرنے نہیں آتا، نور محمد دمڑ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی اجلاس میں صوبائی وزیر نور محمد دمڑ نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر…

46 mins ago