اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی ہنگامی اجلاس۔ وزیراعظم آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت داسو ہائیڈل پاور منصوبے پر کام کرنے والے چینی شہریوں پر حملے کے بعد اعلیٰ سطح کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزرا، چیف آف آرمی سٹاف، وزرائے اعلیٰ، چیف سیکرٹریز اور متعلقہ شعبوں کے انسپکٹر جنرل پولیس نے شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ویڈیو لنک سے اجلاس میں شرکت کی ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ بلوچستان میں سی پیک کے سات مختلف منصوبوں میں 982 چینی باشندے تعینات ہیں، جب کہ مختلف نجی کمپنیوں سے تعلق رکھنے والے چینی اس کے علاوہ ہیں۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ سی پیک منصوبوں سے منسلک چینی باشندوں کی حفاظت کے لیے مختلف پاکستانی سکیورٹی فورسز کے 5690 اہلکار تعینات ہیں اور سکیورٹی کا معیار وفاقی وزارت داخلہ کے ایس او پیز کے عین مطابق ہیں۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا،صوبے میں رواں سال پولیو کے…
کوہلو(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع کوہلو میں قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث باراتیوں کی…
زیارت(قدرت روزنامہ)مانگی ڈیم سے اغوا ہونے والے2 افراد کی لاشیں قریبی پہاڑ سے برآمد کرلیالیوئز…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈیرہ بگٹی میں مسلسل غیر حاضری پر 90 اساتذہ کو معطل کردیا گیا ،بلوچستان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لندن میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور بنگلہ دیش کے تجارتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت کرتے ہوئے…