سعودی عرب میں تعینات نئے پاکستانی سفیر نے شہزادہ محمد بن سلمان کوسفارتی اسناد پیش کردیں

جدہ (قدرت روزنامہ )سعودی عرب میں پاکستان سمیت دیگر ممالک کے نئے تعینات سفیروں کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی جہاں پاکستان کے سفیر سمیت دیگر ممالک کے سفیروں نے سعودی ولی عہد کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں .
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق تقریب کے دوران سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق نے دوسرے ممالک کے سفیروں کے ساتھ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور اپنی اسناد سفارت پیش کیں .

شہزادہ محمد بن سلمان نے سفیروں کو خوش آمدید کہا اور بطور سفیر تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا .

. .

متعلقہ خبریں