لگتا ہے یہ عمرے کسی خاص شخص کیلئے ہورہے ہیں:عدالت میں جج کے دلچسپ ریمارکس

پشاور(قدرت روزنامہ )پشاور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران جج نے دلچسپ ریمارکس دیئے کہ لگتا ہے یہ عمرے کسی خاص شخص کیلئے ہورہے ہیں .
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق درخواست گزار کے وکیل نے اپنے مو¿کل کے عمرے پر جانے کے لئے اجازت طلب کی جس پر عدالت نے دلچسپ ریمارکس دیے .

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس عتیق شاہ اور جسٹس شکیل احمد نے صوبائی وزیر فضل شکور اور ارکان اسمبلی کے نام ای سی ایل اور سٹاپ لسٹ میں ڈالنے کے خلاف کیس کی سماعت کی . دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے کہا کہ درخواست گزار عمرے کے لئے باہر جانا چاہتے ہیں، اس پر جسٹس عتیق نے سوال کیا کہ یہ سارے عمرے کے لئے جارہے ہیں؟ لگتا ہے یہ عمرے کسی خاص شخص کے لئے ہورہے ہیں، وہاں ویڈیوز بناکر کہیں گے کہ ہم نے آپ کے لئے عمرہ کیا اور دعا بھی مانگ رہے ہیں .
جسٹس شکیل احمد نے وکیل درخواست گزار سے کہا کہ یہ اپنے ساتھ اسد قیصر کو بھی لے جائیں وہ بھی عمرے کے لئے جانا چاہتے تھے . بعد ازاں عدالت نے وفاقی حکومت، ایف آئی اے اور متعلقہ فریقین سے 7 دن میں جواب طلب کرلیا .

. .

متعلقہ خبریں