وزیر اعلیٰ جام کمال خان نے بلوچستان کے مختلف اضلاع کیلئے 7 بلین روپے مالیت 135 سٹرکوں،لائیو اسٹاک، 1.7بلین، محکمہ اطلاعات سمارٹ بلڈنگ 10 کروڑ,اور ایک ارب کی لاگت سے ڈیزاسٹر ویلیجیز، کے قیام کے علاؤہ دیگر منصوبوں پر منظوردی ہے جس کی وجہ سے عوام سے کیے گئے وعدے پورے کررہے ہیں اور ہر شہری کو صحت،تعلیم کے یکساں اور ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں اور ہر وہ کام کررہے ہیں جس کا براہ ر است فائدہ عوام کوپہنچے . انہوں نے کہا کہ کبھی زبانی جمع خرچ نہیں کیا . نمائشی منصوبوں کی بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں . ماضی میں ترقی محض کاغذوں میں تھی،اب ترقی زمین پر نظر بھی آتی ہے . تنقید برائے تنقید کرنے والے ہوش کے ناخن لیں . الزامات کی سیاست کبھی کی ہے نہ کریں گے . منفی سیاست کا جواب عوام کی خدمت سے دیا ہے اوردیتے رہیں گے . انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت نئی نسلوں کو پرامن، روشن اورخوشحال بلوچستان دے گی . . .
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ہر شہر اوردیہات کی یکساں ترقی ہمارا ویژن ہے . صوبے کے مالی امور میں شفافیت اورانتظامی امور میں میرٹ ہمار ا نصب العین ہے .
متعلقہ خبریں