اداکارہ اننیا پاندے نے ادیتیا رائے کپور کے ساتھ تعلقات پر آخر کار خاموشی توڑ دی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سینئیر اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی اور معروف اداکارہ اننیا پانڈے نے ایک حالیہ انٹرویو میں ادیتیا رائے کپور کے ساتھ اپنے تعلقات کی تصدیق کردی . اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ ان کے صرف دوست نہیں ہیں .

بھارتی میڈیا کے مطابق اننیا پانڈے کے ادیتیا رائے کپور کے ساتھ روابط کے بارے میں افواہیں اکثر شہ سرخیاں بنتی رہتی ہیں . دونوں نے اس حوالے سے پہلے کبھی بھی کھل کر اس کی تصدیق نہیں کی . تاہم دونوں کا عوامی مقامات پر نظر آنا اور انٹرویوز میں متعدد بار اس کا اقرار کرنا ان کی رومانوی ملاقاتوں کا واضح ثبوت ہے .

حال ہی میں بالی ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیا کے ساتھ ٹاک شو نو فلٹر نیہا میں گفتگو کے دوران جب اننیا سے ادیتیا سے تعلق کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ وہ اور ادیتیا صرف دوست ہیں اور آپس میں بات چیت کرتے ہیں، تاہم پھر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے یہ نہیں کہا کہ ہم صرف دوست ہیں .

. .

متعلقہ خبریں