حکومتِ پنجاب کا دعویٰ مسترد، ایچیسن کالج کے پرنسپل نے استعفیٰ واپس نہیں لیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومتِ پنجاب ابھی تک ایچی سن کالج کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن کو عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ تبدیل کرنے پر قائل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق 25 مارچ کو اگرچہ مائیکل اے تھامسن نے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد پنجاب کے گورنر بلیغ الرحمٰن نے انہیں پاکستان سے باہر 28 دن کی چھٹی اس امید کے ساتھ دی کہ شاید وہ اپنے استعفیٰ واپس لے لیں۔
پنجاب حکومت نے میڈیا کو ایک بیان دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مائیکل اے تھامسن نے اپنا استعفیٰ واپس لے لیا ہے۔
تاہم، مائیکل اے تھامسن نے ڈان کو بتایا کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ واپس نہیں لیا۔
مائیکل تھامسن نے چند روز قبل ایچیسن کالج کی فیس معافی کی پالیسی میں تبدیلیوں کے حوالے سے گورنر ہاؤس سے اختلاف کے باعث اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
انہوں نے اس سے قبل سینیٹر اور وفاقی وزیر احد چیمہ کی اہلیہ کی جانب سے جمع کرائی گئی فیس معافی کی درخواست کو قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
احد چیمہ کے دو بیٹوں کو اُس وقت کالج چھوڑنا پڑا جب ان کی والدہ صائمہ احد چیمہ جو کہ ایک سرکاری ملازم ہیں، کا تبادلہ اسلام آباد ہوا تھا، انہوں نے پرنسپل سے درخواست کی تھی کہ وہ ان کے بیٹوں کو کالج جانے دیں اور ان کی فیسیں معاف کر دیں لیکن پرنسپل نے پالیسی کا حوالہ دیتے ہوئے ان کی درخواست مسترد کر دی۔
تاہم صائمہ احد چیمہ نے گورنر بلیغ الرحمٰن سے رابطہ کیا جنہوں نے درخواست کو قبول کرتے ہوئے کالج کے بورڈ آف گورنرز کو درخواست بھیج دی جس نے فیس معافی کی پالیسی میں تبدیلی کی۔
اپنے استعفیٰ میں مائیکل اے تھامسن نے کالج کے انتظام میں مداخلت کا حوالہ دیا تھا۔

Recent Posts

گوادر میں باڑ لگانا مقامی آبادی کو قید کرنا، مشکے جانے کیلئے ویزہ لینا پڑتا ہے، ڈاکٹر ماہ رنگ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماﺅں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے کہا ہے کہ…

4 mins ago

ممنوعہ جالوں کا بے دریغ استعمال، پسنی کے ساحل پر ڈولفن مچھلی مردہ حالت میں برآمد

پسنی(قدرت روزنامہ)پسنی ،گجہ ٹرالروں اور ممنوعہ جالوں کے بے دریغ استعمال کے اثرات ، ڈولفن…

19 mins ago

کوئٹہ کے بڑے اسپتالوں میں مشینوں کو غیر فعال اور عوام کو ادویات فراہم نہ کیے جانیکا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے چار بڑے ہسپتالوں میں پچھلے دس برسوں کے دوران میڈیکل مشینوں کو…

26 mins ago

نوشکی میں مولوی حمید اللہ شاہ کا بہیمانہ قتل قابل مذمت ہے، مولانا رمضان مینگل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سنی علماءکونسل بلوچستان کے صدر مولانا محمد رمضان مینگل اور دیگر عہدیداروں نے نوشکی…

44 mins ago

بلوچستان کی ساحلی پٹی پر سرمایہ کاری کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، امان اللہ کنرانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے ہفتہ 18…

49 mins ago

کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی عوام کی آواز کو دبانے کی کوشش ہے، کاشف حیدری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)مرکزی تنطیم تاجران پاکستان کے رکن ایگزیکٹو کمیٹی اور بی این پی کے ضلعی…

56 mins ago