جھل جھاؤ تا بیلہ روڈ کی اپ گریڈیشن کا افتتاحی تقریب بلوچستان کے بجائے اسلام آباد میں منعقد

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)جھل جھاؤ تا بیلہ روڈ کی بحالی واپ گریڈیشن کاافتتاحی تقریب بلوچستان کی بجائے اسلام آباد میں منعقد کیاگیا۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جھل جاؤ تا بیلہ روڈ 80کلومیٹر جس کی لاگت 7.2ارب روپے ہے کاافتتاح کرناتھاتاہم عین وقت پر منصوبے کی افتتاحی تقریب بلوچستان کی بجائے اسلام آباد میں منعقد کیاگیا۔واضح رہے کہ 80 کلومیٹر جھل جھا۔ بیلہ روڈ حکومت بلوچستان کا منصوبہ ہے جس کو نیشنل ہائی وے اتھارٹی مکمل کرے گی۔ 11,835 ملین روپے کی مجموعی لاگت سے تعمیر ہونے والا یہ منصوبہ تین سال میں مکمل ہوگا، اور اس پر روزانہ تقریبا 2645 گاڑیاں سفر کر سکیں گی۔2لین کی اس شاہراہ کی تعمیر سے بلوچستان کے عوام کی دیگر علاقوں میں آمدورفت آسان اور ان کی معاشی،معاشرتی، صنعتی، تجارتی،زرعی،سیاحتی اور ثقافتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔ اس منصوبے کی تعمیر کے دوران مقامی افراد کے لیے اندازا 3000 روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ جھل جھا- بیلہ روڈ ایران،افغانستان اور وسط ایشیائی ریاستوں کے ساتھ تجارتی روابط کے فروغ کیلئے بھی خصوصی اہمیت کی حامل ہے۔

Recent Posts

مجوزہ آئینی ترمیم کا اصلی مسودہ بلاول زرداری کے پاس تھا، اسد قیصرکا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر…

9 mins ago

سکھر، لوڈر رکشہ تالاب میں گرنے سے 5 افراد ڈوب گئے

سکھر (قدرت روزنامہ) قریشی گوٹھ میں لوڈر رکشہ تالاب میں گر گیا، حادثے میں خاتون…

18 mins ago

پی ٹی آئی کا جلسہ کہاں ہو گا؟ بالآخر حتمی فیصلہ ہو گا

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایس او پیز کے…

21 mins ago

کوئٹہ: جج سے تلخ کلامی ،خاتون وکیل نے عدالت کو تالالگادیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سریاب روڈ پر سیشن کورٹ میں خاتون وکیل نے دیگر وکلا کے ساتھ…

43 mins ago

کورونا کی نئی قسم نے دنیا کے 27 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لےلیا

لندن (قدرت روزنامہ) کورونا وائرس کی نئی قسم نے 27 ممالک کو اپنی لپیٹ میں…

45 mins ago

حکومت اپنی مدت پوری کرتی نظر نہیں آ رہی، مولانا فضل الرحمان

ملتان (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا…

47 mins ago