ظلم و بربریت پر اقوام متحدہ کے ویٹو پاور کا اختیار غیر منصفانہ ہے، مولانا لونی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سنئیر نائب امیر مولنا عبدالقادر لونی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 30ستمبر تاریخ ساز صدائے مجاہد کانفرنس کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہے مرکزی و چاروں صوبوں اور امارت اسلامی افغانستان کے قائدین پہنچ چکے ہیں وہ کل کے کانفرنس سے پالیساز خطاب فرمائیں گے کانفرنس کے لیے وال چاکنگ بینرز،اور جھنڈے لگائے گئے اور شہر میں ہماری جھنڈوں اور بینرز کو اتارا گیا ہم اس کی شدہد الفاظ سے مذمت کرتے ہیں 30ستمبر کو ہونیوالی صدائے اسلام کانفرنس کی توسط سے افغانستان، فلسطین و کشمیر، شام اور برما کے عوام سے یکجہتی اور دنیا بھر کی ظالم استعماری قوتوں کو یہ پیغام دینا ہے کہ پاکستان کے عوام عالمی دہشت گرد امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل سمیت ہندوستان جیسے پٹھوں کے خلاف ہیں اور افغانیوں، شامیوں فلسطینیوں و کشمیریوں کے مظلوموں کے ساتھ ہیں اقوام متحدہ کے ویٹو پاور کا اختیار ہی غیر منصفانہ ہے جس کی بنیاد پر 5 ممالک کی منشا کے بغیر دنیا میں کہیں بھی مظلوموں کو انصاف نہیں مل سکتا۔اقوام متحدہ کا کردار تو صرف امریکی کٹھ پتلی سے زیادہ نہیں رہ گیا لیکن ساتھ ساتھ او آئی سی بھی مسلمانوں پر مظالم کی مذمت کرنے سے زیادہ کردار ادا کرنے سے قاصر ہے مسلم حکمرانوں نے بھی اپنے ذاتی مفادات اور اقتدار کی حصول کے لیے امریکہ اور یورپ سے مظالم پر چپ کا روزہ کررکھا ہوا ہے دنیا کی کونے کونے میں مسلمانوں پر مظالم ہو رہے ہیں جس پر نہ تو اقوام متحدہ کوئی ایکشن لینے کو تیار ہے اور نہ ہی او آئی سی اور نہ مسلم دنیا کیحکمران لیے رہے ہیں صحافی حضرات! اسلاموفوبیامسلمانوں کے لئے ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔مغرب میں اسلام کیخلاف نفرت و عداوت کی لہر میں شدت آگئی ہے جو مسلمہ امہ کے لئے لمحہ فکریہ ہے کہ آخر دنیا بھر میں مسلمانوں کو ہی کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے؟ دنیا میں جہاں جہاں مسلمان آباد ہیں وہاں ان کے خلاف نفرت و عصبیت کی مہم شروع ہے۔ امریکہ کی شکست افغانستان کے افغان قوم کی ناقابل تسخیر قوت مزاحمت کی شاندار علامت طالبان کی بالخصوص بہت بڑی کامیابی بلکہ پوری امت مسلمہ کے لیے ایک طرح کی فتح مبین ہے۔اسلامی ممالک کو سب سے پہلے افغانستان کی امارت اسلامیہ کو تسلیم کرنا چاہیے۔ اس عمل کے نتیجہ میں اسلامی ممالک کے درمیان استحکام اور روابط کے لیے ایک مضبوط بنیاد ثابت ہوگا سب سے پہلے تو پاکستان کو اسلامی امارت کو تسلیم کر لینا چاہیے پاکستان افغانستان دو مسلمان پڑوسی ملک ہیں۔ اس کے مفادات آپس میں ملے ہوئے ہیں۔افغانستان میں مستقل اور پائیدار امن خطے کی سلامتی اور ترقی وخوشحالی کے لیے تمام ممالک امارت اسلامی کو تسلیم کریں افغانستان کے مستقبل نظام کا فیصلہ صرف اور صرف افغان ہی کر سکتے ہیں۔امریکہ نینائن الیون کا ڈرامہ بناکر تاریخ کی سب سے بڑی ظلم ناانصافی کی اسلام اور مسلمان کے خلاف دہشت گردی کی اصطلاح استعمال کرکے مسلم دنیا پر دہشت گردی کا لیبل لگوانے کی سازش کرکے خطے کو بدامنی کی آگ سے راکھ کردیا حکمران ملک کو ریاست مدینہ بننے کے لیے اسلام کا عادلانہ نظام نفاذ کرنے کا اعلان کیا جائیاسلام کا عادلانہ نظام مثالی اور عدل پر مبنی نظام ہے اسلام انسانیت کی اجتماعیت کی اساس ہے۔ جہاں قرآن و سنت کی بالادستی ہو اور قرآن وسنت کا قانون ہی نافذالعمل ہو تو عدل وانصاف کا بول بالا ہوگا 73سالوں سیملک پر فرسودہ نظام کی وجہ سے قوم بنیادی حقوق سے محروم ہے۔

Recent Posts

سکھر، لوڈر رکشہ تالاب میں گرنے سے 5 افراد ڈوب گئے

سکھر (قدرت روزنامہ) قریشی گوٹھ میں لوڈر رکشہ تالاب میں گر گیا، حادثے میں خاتون…

9 mins ago

پی ٹی آئی کا جلسہ کہاں ہو گا؟ بالآخر حتمی فیصلہ ہو گا

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایس او پیز کے…

11 mins ago

کوئٹہ: جج سے تلخ کلامی ،خاتون وکیل نے عدالت کو تالالگادیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سریاب روڈ پر سیشن کورٹ میں خاتون وکیل نے دیگر وکلا کے ساتھ…

33 mins ago

کورونا کی نئی قسم نے دنیا کے 27 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لےلیا

لندن (قدرت روزنامہ) کورونا وائرس کی نئی قسم نے 27 ممالک کو اپنی لپیٹ میں…

35 mins ago

حکومت اپنی مدت پوری کرتی نظر نہیں آ رہی، مولانا فضل الرحمان

ملتان (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا…

37 mins ago

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ویرات کوہلی کی غلطی نے بھارت کو مشکل میں ڈال دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سینیئر بیٹر اور سابق کپتان ویرات کوہلی بنگلہ دیش کے…

41 mins ago