ماہرہ خان نے مداحوں کے دل جیت لیے

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے حسنِ اخلاق سے مداحوں کے دل جیت لیے .

سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک تقریب میں شرکت کے دوران ایک مداح ماہرہ خان کے ساتھ سیلفی لینے کے لیے ان کے پاس آتا ہے تو اداکارہ کے سیکیورٹی گارڈز اسے پیچھے ہٹانے کے لیے فوراََ آگے بڑھتے ہیں .

سیکیورٹی گارڈز کو مداح سے اونچی آواز میں بات کرتے دیکھ کر وہ اُن سے درخواست کرتی ہیں کہ مدحوں کے ساتھ نرمی سے بات کریں .

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور ماہرہ خان کی اس اقدام پر خوب تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں