اڈیالہ میں عمران خان سمیت قیدیوں سے ملاقات پر دو ہفتے کی پابندی ختم


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سمیت وی آئی پی قیدیوں اور عام قیدیوں سے ملاقات پردو ہفتے کی پابندی ختم کردی گئی۔
راولپنڈی پنجاب حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 12 مارچ کو اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی عائد کی تھی آج اڈیالہ جیل میں ملاقاتیں دوبارہ بحال ہوگئی ہیں۔
ملاقاتوں پر پابندی کے باعث رمضان میں قیدی دو ہفتے تک اپنے پیاروں سے ملاقات نہیں کرسکے تھے۔ ملاقاتوں پر پابندی کا مقصد بانی پی ٹی آئی سمیت اڈیالہ جیل میں 7 ہزار سے زائد قیدیوں کی حفاظت کو یقینی بنانا تھا۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے مطابق راولپنڈی جیل میں آج سے ملاقاتوں پرپابندی ختم ہوچکی ہے۔ بانی پی ٹی آئی، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، سابق وزیر اعلی چوہدری پرویز الہی سے ملاقات ہوسکے گی، راولپنڈی جیل میں موجود تمام قیدیوں کے لواحقین نارمل ایس او پیز کے مطابق ملاقات کرسکیں گے۔
دریں اثنا بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوگیا، پی ٹی آئی کے 11 سیاسی رہنماؤں کو اجازت مل گئی۔ عمران خان سے ملاقات کرنے والوں میں شیر افضل مروت، فیصل جاوید، سالار کاکڑ، علی بخاری، خالد مسعود، ندیم افضل بانتی، ایڈووکیٹ نوید انجم، ساجدہ بیگم، سراج احمد، اسرار اظہر طارق شامل ہیں۔
چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، زرتاج گل، شعیب شاہین، عمیر نیازی بھی اڈیالہ جیل پہنچے ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت سینیٹر فیصل جاوید کے ہمراہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچے۔ شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل کے باہر رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں ہمیں دور سے پیدل چل کر جانا پڑتا ہے، جیل کے اطراف رکاوٹوں سے متعلق لاہور ہائی کورٹ پنڈی بنچ سے رجوع کررہے ہیں لاہور ہائی کورٹ کا پنڈی بینچ اس پر کارروائی کرے گا۔
انہوں ںے کہا کہ راستوں میں رکاوٹ قانون کے منافی ہے، رکاوٹیں کھڑی کرنا تعزیرات پاکستان دفعہ 341 کی خلا ورزی ہے، میں نے اور عمر ایوب نے قومی اسمبلی میں سی پی او راولپنڈی اور جیل کے باہر تعینات سب انسپیکٹر کے خلاف قرارداد جمع کرادی ہے۔

Recent Posts

وی پی این کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کا فتویٰ غلط ہے، مولانا طارق جمیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…

41 mins ago

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

6 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

7 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

7 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

7 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

7 hours ago