وزیراعظم نے جام کمال کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرادی،وزیراعلیٰ کیخلاف کسی بھی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دینگے
ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے ہمراہ سینیٹر میرسرفراز بگٹی،سینیٹرانوارالحق کاکڑ ودیگر تھے . وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں بلوچستان کی ترقی وخوشحالی اور موجودہ سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا . ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کاکہناتھاکہ بلوچستان کی پسماندگی پچھلے کرپٹ حکومتوں کی خمیازہ ہم بھگت رہے ہیں ہماری دن رات کوشش ہے کہ بلوچستان میں امن وامان سمیت دیگر ترقیاتی کاموں کو مزید تیز کرکے بلوچستان کا تقدیر بدل دیں انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں پی ڈی ایم کی وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیاجائے گا اگر یہ تحریک کامیاب ہوئی تو پھر اس تحریک کے اثرات پورے ملک پر مرتب ہونگے بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض ارکان کے تحفظات کو جلد دور کیاجائے . . .