کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ جام کمال کویقین دہانی کرائی کہ پاکستان تحریک انصاف ان کے خلاف پی ڈی ایم تحریک عدم اعتماد کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دے گی،بی اے پی کے ناراض ارکان کے تحفظات دور کئے جائیں،اگر پی ڈی ایم کی تحریک کامیاب ہوئی تو اس کے اثرات ملکی سیاست پر مرتب ہونگے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے ہمراہ سینیٹر میرسرفراز بگٹی،سینیٹرانوارالحق کاکڑ ودیگر تھے۔وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں بلوچستان کی ترقی وخوشحالی اور موجودہ سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کاکہناتھاکہ بلوچستان کی پسماندگی پچھلے کرپٹ حکومتوں کی خمیازہ ہم بھگت رہے ہیں ہماری دن رات کوشش ہے کہ بلوچستان میں امن وامان سمیت دیگر ترقیاتی کاموں کو مزید تیز کرکے بلوچستان کا تقدیر بدل دیں انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں پی ڈی ایم کی وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیاجائے گا اگر یہ تحریک کامیاب ہوئی تو پھر اس تحریک کے اثرات پورے ملک پر مرتب ہونگے بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض ارکان کے تحفظات کو جلد دور کیاجائے۔
میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…
واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…
نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…
خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…
تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…
پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…