تیز رفتار گاڑی گہری کھائی میں جا گری، ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

بونیر (قدرت روزنامہ) بونیر میں تیز رفتار گاڑی گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہو گئے .

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق بدقسمت گاڑی کو حادثہ چغرزئی پانڈیر کے قریب پیش آیا جس میں خواتین اور بچے بھی سوار تھے .

گہری کھائی می گرنے سے گاڑی تباہ ہو گئی جبکہ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ تمام افراد جاں بحق ہو گئے .

ریسکیو عملے نے لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا . جاں بحق ہونیوالا خاندان سواڑی سے شنگڑہ جا رہا تھا .

. .

متعلقہ خبریں