جام کمال نے بی اے پی کے انتخابات اگلے ماہ کرانے کا اعلان کر دیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر و وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے اگلے ماہ اہم اعلان بلوچستان عوامی پارٹی کے انتخابات اگلے ماہ کرانے کا اعلان کر دیا . تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر و وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک اہم پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اگلے ماہ بلوچستان عوامی پارٹی کے انتخابات کرائیں گے .

انہوں نے کہا کہ نئی پارٹی کی حیثیت سے ہم نے بہت سی مشکلات کا سامنا کیا، تاہم بی اے پی نے عوام کی خدمت کے حوالے سے بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کیا . وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ اگلے ماہ بلوچستان عوامی پارٹی کے انتخابات کرائیں گے، پارٹی کے صدر کی حیثیت سے یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے . . .

متعلقہ خبریں