آئرلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا

ڈبلن (قدرت روزنامہ) آئرلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے .

پاکستان کرکٹ ٹیم رواں سال مئی میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا دورہ کرے گی، آئرلینڈ کرکٹ کے مطابق پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 10، 12، 14 مئی کو کھیلے جائیں گے .

واضح رہے کہ دورہ آئرلینڈ سے قبل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی . سیریز کے میچز راولپنڈی میں 18، 20 اور 21 اپریل، لاہور میں 25 اور 27 اپریل کو کھیلے جائیں گے . ادھر پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے کپتان کے حوالے سے اپنی تجاویز چیئرمین پی سی بی کو بھجوادیں .

. .

متعلقہ خبریں