وزیراعظم نے بجلی چوری اور اس میں سہولت کاری میں ملوث افسران کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے کی ہدایت دے دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی چوری اور اس میں سہولت کاری میں ملوث افسران کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچانے والوں کو سزا دی جائے گی۔وزیراعظم کی زیرِ صدارت بجلی چوری روک تھام پر جائزہ اجلاس ہوا، جس میں شرکاء کو انسداد بجلی چوری مہم پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ بجلی چوری کی کم شرح والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے بجلی چوری روکنے کی مہم جیسے اقدامات کے ذریعے مستحکم نظام تشکیل دیں، معاشی صورتحال قطعی طور پر بجلی چوری جیسے مسئلے کی متحمل نہیں ہو سکتی۔شہباز شریف نے کہا کہ لائن لاسز میں کمی اور ٹرانسمیشن لائنز کی اپ گریڈیشن کیلئے حکمت عملی بنائی جائے، جنریشن کمپنیاں سرکاری خزانے پر بوجھ ہیں، جنریشن کمپنیوں کی نجکاری کیلئے کام فوری طور پر شروع کیا جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان میں ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن کا پلان بنا کر رپورٹ پیش کی جائے۔اجلاس میں ٹرانسفارمرز پر اسمارٹ میٹرز لگانے کے منصوبے پر پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت کام کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا، زیادہ نقصان میں جانے والے فیڈرز پر فیڈر مانیٹرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Recent Posts

علی امین گنڈاپور خواب میں گورنر ہاؤس دیکھنا چھوڑ دیں، فیصل کریم کنڈی

ملتان (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ میں وزیر اعلیٰ…

9 mins ago

مریم نواز اور نواز شریف کا میو اسپتال لاہور کا دورہ

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے میو…

39 mins ago

خیبرپختونخوا میں گندم کی خریداری سے متعلق ایپ متعارف، وزیر خوراک

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیر خوراک خیبرپختونخوا ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ صوبے میں گندم کی…

54 mins ago

کسی کے پیسے ہڑپ کرلیں گے تو کون بھروسہ کرے گا؟ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ حکومت کی جانب سے دوا ساز کمپنی کو واجبات ادا نہ کرنے…

1 hour ago

پنجاب میں ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹر گاڑیوں کیلئے کریک ڈائون لیکن سب سے زیادہ نادہندہ گاڑیاں کس کی ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب میں ان دنوں ٹوکن ٹیکس…

1 hour ago

جنوبی وزیرستان؛ گھر میں دھماکے سے خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق

ڈی آئی خان(قدرت روزنامہ) جنوبی وزیرستان میں ایک گھر میں دھماکا ہوا، جس میں خواتین…

1 hour ago