پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات

پشاور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ اور پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما علی امین گنڈاپور سے ملاقات کے لیے وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور پہنچ گئے .

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی وزیر اعلی ہاؤس آمد پر علی امین گنڈاپور نے ان کا خیبر مقدم کیا، ملاقات میں دونوں کے درمیان صوبے میں امن و امان اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا .

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا، ساتھ ہی دہشتگردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا . ملاقات میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے خود کش حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا، اور چینی حکومت ،عوام اور مرنے والے چینی شہریوں کے خاندانوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا، انہوں نے حملے کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم کیا . محسن نقوی نے کہا کہ چینی شہریوں پر حملے کے عناصر قرار واقعی سزا سے نہیں بچ سکیں گے .

. .

متعلقہ خبریں