لاہور کی سیاست میں حمزہ شہباز کو زور دار جھٹکا

لاہور (قدرت روزنامہ)ضمنی انتخابات میں حمزہ شہباز کے نامزد امیدوار ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

حمزہ شہباز نے اپنے خالی کیے جانے والے حلقےپی پی 147 میں کبیر تاج اور ماجد ظہور کا نام دیا تھا، تاہم اس حلقے سے شاہدرہ سے مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے ملک ریاض کو ٹکٹ جاری کردیا گیا ،شہباز شریف کی جانب سے خالی کیے جانے والے حلقے پی پی 164 میں حمزہ شہباز اپنے قابل اعتماد ساتھی عمران گورایہ کو ٹکٹ دلوانا چاہتے تھے مگر اس حلقے سے ایم این اے ملک مبشر کے قریبی رشتہ دار کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 149 پر علیم خان کی خالی کردہ نشست پر آئی پی پی کے شعیب صدیقی الیکشن لڑیں گے۔ مسلم لیگ ن نے یہاں کسی کو ٹکٹ نہیں دیا۔اس حلقے سے ن لیگ کے سابق ایم پی اے چوہدری شہباز بھی میدان میں ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ الیکشن لڑیں گے کیوں کہ شعیب صدیقی کی دہری شہریت ہے اور ان کا کیس ٹریبونل میں ہے۔

Recent Posts

کراچی: میٹرک کے امتحانات کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ پر ناصر شاہ کا نوٹس

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں میٹرک کے امتحانات کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ پر وزیر توانائی…

5 mins ago

سندھ میں بہت سارے محکموں میں رشوت نظام کا حصہ بن چکی، علی خورشیدی

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف علی خورشیدی نے کہا ہے کہ سندھ…

17 mins ago

آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ سروسز بحال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ سروسز بحال کر دی گئی۔ چیف سیکریٹری آزاد…

26 mins ago

شہباز شریف مسلم لیگ ن کی صدارت سے مستعفی ہوگئے

لاہور(قدرت روزنامہ)شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کی صدارت چھوڑ دی، مرکزی مجلس عاملہ اٹھارہ…

36 mins ago

وفاقی بجٹ 7 جون کو پیش کیے جانے کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت کی جانب سے 170 کھرب کا بجٹ 7 جون کو…

46 mins ago

اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر 3دن کیلئے پابندی عائد

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر 3دن کیلئے پابندی عائدکردی گئی۔ نجی…

1 hour ago