پی ٹی آئی نے ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) کے ججز کے خط کے مندرجات کی تحقیقات کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے انکوائری کمیشن کے قیام کو مسترد کردیا۔ واضح رہے کہ رواں ہفتے منگل کو آئی ایچ سی کے 8 ججز میں سے 6 نے سپریم جوڈیشل کونسل (ایس جے سی) کو لکھے گئے ایک خط میں انٹیلی جنس ایجنسیوں پر عدالتی کارروائی کو متاثر کرنے کے لیے ’’زبردستی کے حربے‘‘ استعمال کرنے کا الزام لگایا۔
اس سے قبل گزشتہ روز وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے معاملے پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان کیا تھا۔ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں چیف جسٹس آف پاکستان کی وزیر اعظم سے ملاقات پر قومی عدلیہ اور قانونی سالمیت سے متعلق اس نازک معاملے پر گہرے خدشات کا اظہار کیا گیا۔
پارٹی نے اس معاملے کو شفاف اور کھلی کارروائی کے لیے سپریم کورٹ کے اوپن بینچ کو بھیجنے کے اپنے مطالبے کو دہرایا۔
صورتحال کی سنگینی کو اجاگر کرتے ہوئے کمیٹی نے اس بات پر زور دیا کہ آئی ایچ سی کے ججز کا خط وفاقی حکومت کے اداروں کے خلاف چارج شیٹ ہے۔ پی ٹی آئی نے الزام لگایا کہ حکومت ملک میں جاری غیر آئینی مداخلتوں کا سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والی ہے۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ سے بزنس مین کمیونٹی کی غیر رسمی ملاقات ، مریم نواز نے 100ارب روپے کا پراجیکٹ لانے کا اعلان کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیڈمک اور فیڈمک سمیت دیگر بورڈفوری طور…

2 hours ago

رؤف حسن پر حملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں،عطاتارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے ترجمان تحریک انصاف رؤف…

2 hours ago

رؤف حسن پر قاتلانہ حملہ مکار دشمن کی بزدلانہ چال ہے، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے رؤف حسن پر حملے کی…

3 hours ago

رؤف حسن نے پولیس کو ابتدائی بیان میں ملزمان کا بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما رؤف حسن نے خود پر…

3 hours ago

لاہور:چودھری پرویز الہیٰ کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا…

4 hours ago

ایمانداری سے ٹیکس جمع ہوجائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہے گی: خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایمانداری سے ٹیکس…

4 hours ago