pizzaخریدنے والا شخص راتوں رات ارب پتی بن گیا تھا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قسمت کےبل بوتے پر دولت مند بن جانے والاایک امریکی شخص کرس کلارک بھی تھا . جس نے 1994میں ایک ایسے وقت میں،جب لوگوں کو انٹرنیٹ کے بارے میں کچھ زیادہ معلوم نہیں تھا، پیزا ڈاٹ کام کے نام سے ایک ڈومین صرف 20ڈالرز میں خرید لی .

سچ تو یہ ہے کہ خود کرس کلارک بھی نہیں جانتا تھا کہ وہ پیزا ڈاٹ کام کے نام کی خریدی گئی اس ڈومین کا کرے گا کیا . لیکن 20ڈالر کی یہ سرمایہ کاری کرس کلارک کےلئے ایک ایسا لاٹری ٹکٹ ثابت ہوئی کہ اس کی زندگی ہی بدل گئی . 2008میں ایک کمپنی نے کرس کلارک سے یہ ڈومین 26لاکھ ڈالرز یعنی پاکستانی 34کروڑ روپے میں خرید لی اور یوں کرس کلارک کی زندگی غربت سے نکل کر خوشحالی کے راستے پر چل پڑی . .

متعلقہ خبریں