قیادت میں ممکنہ تبدیلی؛ بورڈ نے شاہین کو تاحال اعتماد میں نہیں لیا


کراچی (قدرت روزنامہ)قیادت میں ممکنہ تبدیلی کے حوالے سے پی سی بی نے تاحال شاہین شاہ آفریدی کو اعتماد میں نہیں لیا۔ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت میں تبدیلی کی اطلاعات کئی روز سے زیر گردش ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی حکام بابر اعظم کو ایک بار پھر ذمہ داری سونپنے کا تقریبا ذہن بنا چکے، البتہ وہ سابقہ تجربے کی وجہ سے بعض یقین دہانیاں چاہتے ہیں، پلان بی کے طور پر محمد رضوان بھی موجود ہیں، اگر بابر کو نہیں منایا جا سکا تو انھیں ذمہ داری سونپ دی جائے گی۔
اس تمام صورتحال میں سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کو تاحال بورڈ نے اعتماد میں نہیں لیا۔ قریبی ذرائع نے تصدیق کی کہ چیئرمین محسن نقوی نہ ہی کسی اور آفیشل نے شاہین سے کوئی رابطہ کیا ہے، انھیں بھی میڈیا رپورٹس سے ہی پتا چلا کہ قیادت سے ہٹانے کی بات چیت چل رہی ہے۔
واضح رہے کہ شاہد آفریدی سمیت کئی سابق کرکٹرز صرف ایک سیریز کے بعد شاہین کی ممکنہ برطرفی کو ناانصافی قرار دے رہے ہیں، بعض حلقوں نے اس بات پر بھی حیرانی ظاہر کی کہ شاہین سے کسی آفیشل نے کوئی بات نہیں کی، ان کے مطابق اگر کپتانی سے ہٹایا جا رہا ہے تو بورڈ کا فرض ہے کہ شاہین کو اعتماد میں لیا جائے، اگر ایسا کچھ نہیں ہو رہا تو بھی انھیں آگاہ کرنا چاہیے تاکہ غیریقینی ختم ہو۔
شاہین آفریدی نے پی ایس ایل کے دوران ہی ورلڈکپ کی حکمت عملی تشکیل دینا شروع کر دی تھی، عماد وسیم اور محمد عامر کو ریٹائرمنٹ واپس لینے پر قائل کرنے میں بھی ان کا اہم کردار ہے،انھوں نے ٹیم کی مضبوطی کیلیے سابق اسٹارز سے رابطہ کیا تھا،البتہ اب تک کی اطلاعات سے ایسا ہی لگتا ہے کہ شاید وہ ورلڈکپ میں بطور کپتان حصہ نہیں لے سکیں گے۔

Recent Posts

ڈاکٹر عشرت العباد کا ایک بار پھر عملی سیاست میں آنے کا عندیہ

کراچی(قدرت روزنامہ)سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے ایک بار پھر عملی سیاست میں آنے…

1 min ago

صحافیوں نے پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت بل مسترد کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صحافیوں نے پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت بل 2024 مسترد کر…

2 mins ago

حارث رؤف اورعثمان خان کو پہلے ٹی 20میں کھیلانے کا فیصلہ

لندن (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی 20میچ میں حارث رؤف اورعثمان خان کو کھیلانے کا…

5 mins ago

خیبر پختونخوا میں تحصیل چیئرمینز اور میئرز کی مراعات ڈبل کرنےکا فیصلہ

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں تحصیل چیئرمینز اور میئرز کی مراعات ڈبل کرنے…

10 mins ago

‘خوف کی فضا ہے، سکیورٹی نہیں دی جا رہی’، بشکیک میں پاکستانی طلباء وطن واپسی کیلئے فکرمند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بشکیک میں پاکستانی طلباء اب بھی مشکل میں ہیں اور ہاسٹلز میں…

16 mins ago

کراچی سمیت سندھ میں موسم شدید گرم رہنے اور پنجاب میں پارہ 45 تک جانے کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جس…

37 mins ago