اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کا دورہ کرتے ہوئے بشام واقعے کی تحقیقات کے لیے چین سے آئی تفتیشی ٹیم کو بریفنگ دی۔
ڈان نیوز کے مطابق یہ ٹیم خصوصی طور پربشام واقعے کی تحقیقات کے لیے چین سے آئی ہے، ملاقات کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چینی ٹیم کو حملے کے بارے اب تک ہونے والی تحقیقات سے آگاہ کیا۔
ملاقات میں چینی شہریوں کے تحفظ اور مجموعی سیکیورٹی کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یقین دہائی کرائی کہ بشام حملے کے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
یاد رہے کہ 26 مارچ کو شانگلہ کے علاقے بشام میں چینی قاٖفلے ہر خودکش حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 5 چینی باشندوں سمیت ایک ڈرائیور ہلاک ہوگیا تھا، اسی روز چین نے خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ میں خودکش حملے میں چینی انجینئرز کی ہلاکت کے بعد خودکش حملے کی جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔
ریجنل پولیس چیف محمد علی گنڈاپور نے غیرملکی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایک خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی چینی انجینئرز کے قافلے سے ٹکرا دی جو اسلام آباد سے صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے داسو میں اپنے کیمپ کی جانب جا رہے تھے۔
واضح رہے کہ 27 مارچ کو بشام پولیس نے شانگلہ میں چینی قافلے پر خود کش حملے کی نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے سوات کے محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کو خط ارسال کردیا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…