اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور ہائی کورٹ نے سینٹ انتخابات کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زلفی بخاری کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر نوٹسز جاری کرتے ہوئے فریقین سے کل جواب طلب کر لیا۔
جسٹس مزمل اختر شبیر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے زلفی بخاری کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے قانون کے منافی کاغذات نامزدگی مسترد کیے، سنگل بینچ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا، عدالت کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا حکم دے۔
عدالت نے نوٹسز جاری کرتے ہوئے فریقین سے کل جواب طلب کر لیا۔
واضح رہے کہ 22 مارچ لاہور ہائی کورٹ کے اپیلیٹ ٹریبونل نے رہنما پاکستان تحریک انصاف زلفی بخاری کی سینیٹ انتخابات میں کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل کو مسترد کردیا تھا۔
اس سے قبل 19 مارچ کو پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ کے انتخابات کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کرلی گئی تھی، زلفی بخاری کےکاغذات نامزدگی پر دوہری شہری کے باعث اعتراض عائد کردیا گیا تھا۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…