ٹوبہ ٹیک سنگھ میں لڑکی کے قتل کی ویڈیو وائرل، بھائی نے بہن کو قتل کردیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صوبہ پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں قتل کی لرزہ خیز واردات میں مبینہ طور پر بھائی نے اپنے والد کی مدد سے بہن کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔
 والد اور بھائی کی جانب سے گلا گھونٹ کر قتل ہونے والی لڑکی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کرکے نمونے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو بھیج دیے گئے۔
ڈسٹرکٹ پولیس افسر عبادت نثار نے میڈیا کو بتایا کہ شکوک و شبہات ہیں کہ مقتولہ ماریہ کو دونوں ملزمان، اس کے بھائی فیصل اور والد عبدالستار نے ’بدفعلی‘ کا نشانہ بنایا، وہ حاملہ ہو چکی تھی اور ملزمان نے لڑکی کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ ماریہ کے ایک اور بھائی شہباز نے قتل ویڈیو بنائی اور اس نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی۔
تاہم پولیس نے صدر پولیس کے سب انسپکٹر احمد رضا کی شکایت پر دونوں بھائیوں اور ان کے والد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے، تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
عبادت نثار نے کہا کہ فرانزک لیب کی رپورٹ سے تصدیق ہو جائے گی کہ مقتولہ کو کیسے قتل کیا گیا اور وہ حاملہ تھی یا نہیں۔
اسی دوران فیصل کی بہنوئی نے تفتیش میں انکشاف کیا کہ فیصل نے قتل کے بارے میں کسی کو بتانے پر اسے اور اس کے بچوں کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی، انہوں نے پولیس کو یہ بھی بتایا کہ متاثرہ خاتون نے انہیں ’بدفعلی‘ کے بارے میں بتایا تھا۔
یہ واقعہ 17 اور 18 مارچ کی درمیانی رات پیش آیا تھا اور اہل خانہ نے ماریہ کو گاؤں کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا تھا۔
دوسرے دن اس قتل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کی، اطلاعات کے مطابق شہباز نے ویڈیو ایک وکیل کے ساتھ شیئر کی تھی جس نے اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا۔
دل دہلا دینے والی ویڈیو میں مرکزی ملزم فیصل کو اپنی بہن کو قتل کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ اس کے والد کو چارپائی پر بیٹھے دیکھا گیا ہے، اس میں متاثرہ خاتون کی بھابی کو بھی دیکھا گیا۔

Recent Posts

چاہت صاحب! بس آپ خوش رہیں، دنیا چاہے بہری ہوجائے؛ آغا علی

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی نے سوشل میڈیا کے بےسُرے گلوکار…

3 mins ago

جے شنکر کا تحریک انصاف کی جدوجہد سے کوئی تعلق نہیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ جے شنکر…

24 mins ago

رؤف صدیقی کو ریلیف؛ غیر قانونی بھرتیوں کا نیب ریفرنس واپس بھیجنے کا حکم

کراچی(قدرت روزنامہ) احتساب عدالت نے ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی سمیت دیگر کیخلاف سندھ…

35 mins ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرلیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈی چوک احتجاج کے لیے قافلے کے ہمراہ کے پی ہاؤس اسلام…

56 mins ago

اسلحہ برآمدگی کیس، علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ و شراب…

1 hour ago

وزیر اعلی خیبر پختونخواعلی امین گنڈا پور کی گرفتاری کا حکم آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا…

1 hour ago